خود 4 نمازیں کیا پڑھنے لگیں، دوسروں کے خُدا سے تعلق پر بات کرنے لگیں ۔۔ نور بخاری کا ماہرہ خان کو مشورہ مہنگا پڑ گیا، صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دی

چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنی ذہنی بیماری اور رنبیر کپور کے ساتھ تصویروں کے تنازع کے بعد ہونے والے ڈپریشن اور چھ سے سات سال تک اسکا شکار رہنے کا انکشاف کیا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا یہ انٹرویو وائرل ہو گیا، اور ہر کوئی اس پر اپنی اپنی رائے اور مشورے دینے لگا۔

اور اب معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں دعا دی۔

نور بخاری نے لکھا کہ، "اپنے رب اللہ کی طرف واپس لوٹ جاؤ! جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو تو سمجھو روح کو خدا سے جڑنے کی ضرورت ہے، یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا۔۔ اللہ آپ کے درد کو آسان کرے۔"

ویسے تو سوشل میڈیا صارفین نور بخاری کے تبصرے کو پسند نہیں کر رہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈپریشن ایک سنگین دماغی مرض ہے اور اس کے لیے ڈاکٹروں سے مناسب علاج کی ضرورت ہے اور ادویات ہمیشہ مدد دیتی ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نور جیسی خواتین کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی جسمانی بیماری کی طرح سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ بہت سے معاملات میں یہ لوگوں کو خودکشی کی طرف لے جاتا ہے۔

کچھ لوگ نور کو سوشل میڈیا کا استعمال بند کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ مذہب کی روشنی میں کسی اور کے بارے میں بہت کچھ سخت کہتی رہتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کے اللہ سے تعلق کے بارے میں نور کو کیسے پتہ چلے گا، شاید ماہرہ اللہ کے بہت زیادہ قریب ہوں۔

Noor Bukhari Advises Mahira Khan On Depression Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noor Bukhari Advises Mahira Khan On Depression Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noor Bukhari Advises Mahira Khan On Depression Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   30674 Views   |   01 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خود 4 نمازیں کیا پڑھنے لگیں، دوسروں کے خُدا سے تعلق پر بات کرنے لگیں ۔۔ نور بخاری کا ماہرہ خان کو مشورہ مہنگا پڑ گیا، صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دی

خود 4 نمازیں کیا پڑھنے لگیں، دوسروں کے خُدا سے تعلق پر بات کرنے لگیں ۔۔ نور بخاری کا ماہرہ خان کو مشورہ مہنگا پڑ گیا، صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خود 4 نمازیں کیا پڑھنے لگیں، دوسروں کے خُدا سے تعلق پر بات کرنے لگیں ۔۔ نور بخاری کا ماہرہ خان کو مشورہ مہنگا پڑ گیا، صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔