السی کے لڈو کو نظر انداز کرنا بے وقوفی ہے ۔۔ آج ہی بتائے گئے طریقے سے السی کے لڈو بنائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں

آج ہم ایک ایسی ضروری غذا کے بارے میں بات کریں گے جس کے استعمال سے انسان تندرست اور چست زندگی گزار سکتا ہے، اس کا نام السی ہے۔ جی ہاں غذائیت سے بھر پور ہونے کی وجہ سے السی کو بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ اور اسکے لڈو بنا کر کھانا صحت مند زنگی کو فروغ دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق السی کے بیج میں متعدد نسوانی شکایات کا حل بھی موجود ہے اسی لیے اسے خواتین کے لیے لازمی غذا قرار دیا جاتا ہے، السی میں زیادہ تعداد میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے آپ کی جِلد صاف، بال مضبوط اور لمبے ہوتے ہیں۔

السی کا استعمال مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے:

السی کا استعمال کھانسی، نزلہ، زکام، بلغم، جوڑوں کے درد، سرطان سے بچاؤ، موٹاپا، گردے میں پتھری، بواسیر، خواتین کے رحم کی رسولیاں، دل کے امراض، تھکن ، سُستی وغیرہ کے لیے معاون ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں کہ السی کے لڈو جنہیں پنیاں بھی کہا جاتا ہے بنانے کا طریقہ۔

درکار اجزاء:

السی کی پنیاں بنانے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت پیش ہے ان میں آدھا کلو کچی گندم، آدھا کلو السی، گھی تین پاؤ ( اصلی گھی ہو تو زیادہ اچھا ہے)، سو گرام گوند، چینی تین پاؤ، چار مغز سو گرام، 100 گرام بادام، پستے 100 گرام پستے، الائچی 10 عدد اور زردے کا رنگ۔

السی کے لڈو (پنیاں) بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے فوند کو فرائ کریں تاکہ وہ پھول جائے، پھر کچی گندم اور السی کو الگ الگ ہلکا سا بھون لیں اور خیال کریں کہ جل نہ پائے، اب دونوں کو مکس کر کے گرائنڈر میں پیس لیں، اب اس سفوف کو کڑاہی میں ڈال کر گھی میں مزید بھونیں، اب گوند کا چورا کر کے اس میں شامل کر لیں۔

اس کے بعد چینی کا شیرا بنا کر اس میں چار مغز، بادام، پستے، الائچی اور زردے کا رنگ (حسب ضرورت) شامل کرلیں، اور اچھی طرح سے ہلائیں اور اب اس میں السی گندم اور گوند ڈال کر مکس کریں۔

اچھی طرح سے سب چیزیں مکس ہونے کے بعد یکجان نظر آنے پر چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور اس کی لڈو کی شکل کی پنیاں بنا کر ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں۔

Alsi Ke Laddu Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Ke Laddu Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Ke Laddu Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2433 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

السی کے لڈو کو نظر انداز کرنا بے وقوفی ہے ۔۔ آج ہی بتائے گئے طریقے سے السی کے لڈو بنائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں

السی کے لڈو کو نظر انداز کرنا بے وقوفی ہے ۔۔ آج ہی بتائے گئے طریقے سے السی کے لڈو بنائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ السی کے لڈو کو نظر انداز کرنا بے وقوفی ہے ۔۔ آج ہی بتائے گئے طریقے سے السی کے لڈو بنائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔