بیٹی نے پیٹرول پی لیا تھا، اس وقت میں دھاڑیں مار مارکر رویا ۔۔ خلیل الرحمان قمرکی بیٹی کی ناگہانی وفات کے بعد ان کی کیا حالت تھی؟

معروف پاکستانی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمراپنے دبنگ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں دکھائی دیتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے پہلی بار اپنی بیٹی کی وفات سے متعلق بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ کبھی روئے ہیں ؟ جس پر خلیل الرحمان نے کہا کہ اپنی بیٹی کی وفات پر میں دھاڑیں مار مار کے رویا تھا۔

خلیل الرحمان نے اپنی بیٹی کی موت سے متعلق کھل کر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ڈھائی سال کی تھی اور اس نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جو میں آپ تک نہیں بھولا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس گاڑی نہیں ہوتی تھی بلکہ میں موٹر سائیکل چلاتا تھا۔ خلیل الرحمان نے بتایا کہ میری ایک موٹرسائیکل میں پیٹرول ختم ہوگیا تھا تو میں دوسری موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈال رہا تھا اور اس دوران دروازہ بجا۔

میں جب دروازہ کھولنے گیا تو اس دوران میری بیٹی وہاں آگئی اور اسٹیل کے کلاس میں پیٹرول رکھا تھا اور وہ اسے پانی سمجھ کر پی گئی۔ مصنف اور ہدایت کار نے بتایا کہ میری بیٹی پارک سے آئی تھی اور پیاسی ہو رہی تھی تو اس نے وہ پیٹرول پی لیا۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میں وہاں موجود نہیں تھا ورنہ آج میری بیٹی زندہ ہوتی۔

Khalil Ur Rehman Talks About His Dead Daughter

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khalil Ur Rehman Talks About His Dead Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khalil Ur Rehman Talks About His Dead Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4202 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹی نے پیٹرول پی لیا تھا، اس وقت میں دھاڑیں مار مارکر رویا ۔۔ خلیل الرحمان قمرکی بیٹی کی ناگہانی وفات کے بعد ان کی کیا حالت تھی؟

بیٹی نے پیٹرول پی لیا تھا، اس وقت میں دھاڑیں مار مارکر رویا ۔۔ خلیل الرحمان قمرکی بیٹی کی ناگہانی وفات کے بعد ان کی کیا حالت تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی نے پیٹرول پی لیا تھا، اس وقت میں دھاڑیں مار مارکر رویا ۔۔ خلیل الرحمان قمرکی بیٹی کی ناگہانی وفات کے بعد ان کی کیا حالت تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔