Sarah Khan Faces Backlash For Anti Feminist Statement
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور سپر ہٹ اداکارہ سارہ خان ہمیشہ اپنی اداکاری اور دلکش انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، مگر اس بار وہ خبروں کا مرکز بنیں اپنے ایک بیان کی وجہ سے جو سوشل میڈیا پر بھونچال لے آیا۔
نجی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں سارہ نے ایک ایسا موقف اپنایا جو کئی لوگوں کے لیے چونکا دینے والا تھا۔
انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ خود کو بڑی فیمنسٹ نہیں سمجھتیں، بلکہ وہ روایتی خیالات رکھنے والی عورت ہیں جو چاہتی ہیں کہ مرد، مرد بن کر رہے اور عورتوں کو سکون کا سانس لینے دیں۔
سارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر بیٹھنا زیادہ پسند ہے اور وہ اس بات کی قائل نہیں کہ خواتین کو ہر جگہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، میں لائن میں کھڑے ہو کر بل ادا کرنے والی عورت نہیں ہوں، وہ کام میرے شوہر کا ہے۔
بس پھر کیا تھا! سوشل میڈیا پر جیسے بحث و مباحثے کا طوفان آ گیا۔
جہاں کچھ لوگوں نے سارہ کی بات کو خاندانی اقدار کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ وہ اسلامی اور مشرقی روایت کو سمجھتی ہیں، وہیں کچھ صارفین نے ان کے خیالات کو فرسودہ سوچ قرار دیا۔
ایک جانب سراہنے والوں کا کہنا تھا، وہ خواتین کو سکون دینے والی بات کر رہی ہیں، نہ کہ ان کے حقوق چھیننے کی۔
جبکہ ناقدین نے کہا؛
اگر فیمنزم نہ ہوتا تو آج سارہ خود اسکرین پر نہ ہوتیں۔
انہیں فیمنزم کی اصل سمجھ ہی نہیں، مطالعہ کریں تو بہتر ہو۔
ملک تب ہی ترقی کرے گا جب خواتین صرف گھر میں نہیں بلکہ ہر میدان میں آگے آئیں گی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی مشہور شخصیت کے خیالات نے آن لائن دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہو، مگر سارہ خان کی بات نے اس بار واقعی ایک بڑی بحث کو جنم دے دیا ہے، روایات بمقابلہ جدید خیالات!
اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ اس ردعمل پر کیا جواب دیتی ہیں یا خاموشی سے اپنی بات پر قائم رہتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarah Khan Faces Backlash For Anti Feminist Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarah Khan Faces Backlash For Anti Feminist Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.