مسور کی دال کو دودھ میں ملائیں اور چہرے کی جھریوں سمیت بلیک ہیڈز اور 5 مسائل کا خاتمہ کریں۔۔۔ تو آپ بھی جانیئے اور حسین بڑھائیے!

چہرے کی خوبصورتی اور جلد کا نکھار خواتین کی اولین ضرورت بھی ہے اور ان کا حق بھی ہے کہ وہ حسین نظر آئیں مگر بعض اوقات مختلف مسائل کی وجہ سے ان کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ کوئی خاتون یہ نہیں چاہتی کہ اس کے چہرے پر داغ دھبے، بلیک ہیڈز اور جھریاں تو دور دور تک نظر نہ آئیں۔۔
آپ بھی اگر ایسا ہی چاہتی ہیں تو بازاری کریموں اور فیس پیک میں پیسے برباد کرنے سے اچھا ہے کہ اپنے کچ میں موجود چیزوں کو استعمال کریں اور اپنے حسن کو نکھاریں۔ آج کے -فوڈ خواتین کے لئے لایا ہے مسور کی دال کے وہ فائدے جو آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔

مسور کی دال کے فوائد:

٭ جھریاں:

مسور کی دال میں موجود وٹامن سی اور کے پائے جاتے ہیں جو جھریوں پر کنٹرول کرنے میں آپ کی بڑی مدد کرتی ہیں۔ اس کے لئے آپ کو چاہیئے رات کو سونے سے پہلے دو چمچ مسور ک دال کو پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر اس دال کو پیس لیں اور اس میں دو چمچ دودھ اور ایک چمچ شہد مکس کرکے چہرے پر لگالیں یہ جھریوں کے لئے بہت فائدہ مند فیس پیک ہے جس سے آپ کی لٹکی ہوئی جلد بھی صحیح ہو جائے گی۔

٭ بلیک ہیڈز:

مسور کی دال میں موجود وٹامن بی-6 اور میگنیشئیم آپ کے اس مسئلے کو حل کرے گا اس کے لئے آپ کو چاہیئے ایک چمچ مسور کی دال پسی ہوئی اور تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ۔۔ ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور جہاں آپ کو بلیک ہیڈز ہیں ان پر لگائیں اور ایک برش کی مدد سے ہلکے سے رگڑیں، کچھ دیر رگڑیں اور پھر چھوڑ دیں اس کے بعد روئی کی مدد سے صاف کریں اور گلیسرین لگا کر چھوڑ دیں، اس طرح آپ کی بلیک ہیڈز بھی نکل آئیں گی۔

٭ کلینزنگ:

کلینزنگ چہرے کے لئے بہت ضروری ہے اور مسور کی دال میں موجود پروٹین اور زنک اچھے کلینر کا کام کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو چاہیئے ایک چمچ پسی ہوئی مسور کی دال اور ایک چمچ لیموں کا رس بس ان کو مکس کریں اور چہرے پر لگائیں اور چہرے کو آہستہ آہستہ 15 منٹ تک رگڑیں۔ اس کے بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے ہوگئی کلینزنگ۔

٭ رنگ صاف:

اگر آپ بھی رنگ صاف کرنے کے لئے مختلف ٹپس کا استعمال کرچکی ہیں تو اب مسور کی دال میں موجود پوٹاشئیم کی مدد سے بھی رنگ نکھاریں وہ بھی منٹوں میں۔ اس کے لئے آپ کو چاہیئے دو چمچ مسور کی دال کو رات کے وقت تین چمچ دودھ میں بھگو کر سو جائیں، صبح اٹھ کر اس دودھ کو چہرے پر لگائیں اور اس سے منہ دھوئیں۔ اس کے بعد بھیگی ہوئی دال کو چہرے پر رگڑیں، روزانہ 20 منٹ اس دال کو چہرے پر رگڑیں اور پھر آپ 15 دن میں خود فرق محسوس کریں گی۔

٭ داغ دھبے:

چہرے پر داغ دھبے دور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مسور کی پسی ہوئی دال کو ٹماٹر کے رس میں مکس کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے چہرے کو دھوئیں اور گلاب کا عرق لگالیں۔ اس کو روزانہ کرنے سے آپ کو جلد فائدہ نظر آئے گا۔

Masoor Daal Ka Facial

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Masoor Daal Ka Facial and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masoor Daal Ka Facial to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4283 Views   |   06 Dec 2021
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

مسور کی دال کو دودھ میں ملائیں اور چہرے کی جھریوں سمیت بلیک ہیڈز اور 5 مسائل کا خاتمہ کریں۔۔۔ تو آپ بھی جانیئے اور حسین بڑھائیے!

مسور کی دال کو دودھ میں ملائیں اور چہرے کی جھریوں سمیت بلیک ہیڈز اور 5 مسائل کا خاتمہ کریں۔۔۔ تو آپ بھی جانیئے اور حسین بڑھائیے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسور کی دال کو دودھ میں ملائیں اور چہرے کی جھریوں سمیت بلیک ہیڈز اور 5 مسائل کا خاتمہ کریں۔۔۔ تو آپ بھی جانیئے اور حسین بڑھائیے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔