استری کا کالا پن صاف کرنے کا آسان طریقہ

اکثر گھروں میں استری زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے کالی ہوجاتی ہے۔جس کے باعث کپڑے بھی خراب ہوتے ہیں- خواتین اس کی صفائی کا غلط طریقہ اپناتی ہیں اور کسی چھری یا چمچ کی مدد سے اس کو رگڑ کر صاف کرلیتی ہیں جس سے استری کے نیچے لگی لئیر خراب ہوجاتی ہے اور اس پر کالے نشانات پڑ جاتے ہیں اور وہ صحیح سے کام نہیں کرتی۔ آج ہم آپ کو پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں سے اس کی صفائی کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

* سب سے پہلے استری کو آن کرلیں اور تیز گرم کریں۔

* پھر پینا ڈول ایکسٹرا یا پھر پیراسیٹامول کی گولیوں کا ایک پورا پیکٹ لیں ور اس کو ایک ایک کر کے استعمال کرنا ہے۔


۔ * ٹشو پیپر کی مدد سے گولی کو پکڑیں اور گرم استری پر جہاں بھی کالے نشانات ہیں ان پر رگڑیں یا پھر نشانات کے اوپر گولی رکھ کر چھوڑ دیں پگھلنے کی صورت میں کپڑے سے صاف کرلیں۔


* آپ اس دوران دیکھیں گے کہ کیسے کالے نشانات خود بخود پگھلنے لگیں گے۔

* پھر اس کو صاف کپڑے سے صاف کرتی جائیں اور گولی کو اپلائی کرتے جائیں جب تک استری پوری اچھی طرح صاف نہ ہوجائے۔


* آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ استری تیز گرم ہو ٹھنڈی ہونے کی صورت میں دوبارہ اس کو گرم کرلیں اور اس طریقہ کو استعمال کرتے وقت خاص خیال رکھنا ہے کہ ٹشو پیپر کو صحیح سے پکڑیں تاکہ آپ کا ہاتھ نہ جلے۔

Istri Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Istri Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Istri Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   21674 Views   |   19 Apr 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

استری کا کالا پن صاف کرنے کا آسان طریقہ

استری کا کالا پن صاف کرنے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ استری کا کالا پن صاف کرنے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔