سانپوں کو دودھ پلاتا تھا، لیکن اسی سانپ نے ڈس لیا ۔۔ گھروں میں سانپ پالنے والا انہی کا شکار کیسے بنا؟

سوشل میڈیا پر حیران کن اور خوفناک معلومات کا انبار موجود ہے، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ تاہم کچھ اس حد تک دہشت زدہ ہوتی ہیں کہ صارفین بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
آج آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی، یوں اس طرح گھر سے لاش کا ملنا ہو سکتا ہے کچھ حد تک نارمل بھی ہو مگر لاش کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد سانپ بھی موجود تھے۔ 49 سالہ شخص کی لاش پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی جبکہ اس کے گھر میں موجود سانپوں کو بھی وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پڑوسی اکثر 49 سالہ شخص کو دیکھا کرتا تھا، لیکن موت سے ایک دن پہلے وہ شخص پڑوسی کو دکھائی نہیں دیا جس پر پڑوسی کو حیرت ہوئی، پورا دن نظر نہ آنے پر اگلے روز پڑوسی نے خیریت دریافت کرنے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا، جس پر کوئی جواب نہیں ملا۔

پڑوسی اس وقت دنگ رہ گیا جب وہ شخص گھر میں زمین پر پڑا تھا، اس نے فورا نائن الیون کو کال کی اور معاملے سے آگاہ کیا۔

پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی لی گئی اور گھر میں لاش کے ساتھ ساتھ 120 سے زائد سانپوں کو بھی تحویل میں لیا، جنہیں بعدازاں وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا۔ تحویل میں لیے گئے سانپوں میں کچھ ایسے بھی تھے جو کہ زہریلے تھے۔

یوں اس طرح اچانک شخص کی موت پر سب حیران ہیں، پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس طرف بھی غور کیا جا رہا ہے کہ کہیں سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے تو موت نہیں ہوئی۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   922 Views   |   18 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سانپوں کو دودھ پلاتا تھا، لیکن اسی سانپ نے ڈس لیا ۔۔ گھروں میں سانپ پالنے والا انہی کا شکار کیسے بنا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سانپوں کو دودھ پلاتا تھا، لیکن اسی سانپ نے ڈس لیا ۔۔ گھروں میں سانپ پالنے والا انہی کا شکار کیسے بنا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.