ہمارے یہاں سردیاں آتے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے کیونکہ گرمیوں میں زیادہ تر لوگ شادی کرنا پسند نہیں کرتے۔ ایک طرف جہاں سردیوں میں فنکشنز وغیرہ کیلیئے تیار ہونا اچھا لگتا ہے وہیں دوسری طرف سب سے بڑا مسئلہ جلد کو موسچرائز کرنا ہے۔
خشک موسم میں اگر جلد موسچررائز نہ ہو تو بیس، کریم اور پاؤڈر وغیرہ چہرے کو عجیب شکل دے دیتا ہے، جس سے چہرہ پھٹا پھٹا لگتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا سیرم پلس اسکرب بنانا سکھائیں گے، جس کے استعمال سے آپ کا چہرہ چمک جائے گا اور اس پر میک اپ بھی اچھا لگے گا۔
سیرم/ اسکرب بنانے کا طریقہ:
۔ سفید تل 1 چمچ
۔ بادام 7 سے 8 عدد
۔ السی کے بیج 1 چمچ
تینوں چیزوں کو اچھے سے گرینڈ کرنے کے بعد ایک پیالےمیں نکال لیں، اسکے بعد اس میں
۔ ناریل کا تیل 50 ملی لیٹر
۔ کلونجی کا تیل 50 ملی لیٹر
۔ گلیسرین 30 ملی لیٹر
ان سب کو آپس میں اچھی طرح سے ملا کر 7 دنوں کیلیئے کسی بوتل میں ڈال کر رکھ دیں، تا کہ ساری چیزیں اپنی تاثیر اس میں چھوڑ سکیں۔
لگانے کا طریقہ:
۔ اگر آپ اسے سیرم کی طرح لگانا چاہتی ہیں تو اسے بغیر ہلائے اسکا ایک قطرہ لے کر چہرے پر لگا دیں۔
۔ اور اگر اسکرب کی طرح لگانا چاہتی ہیں تو اسے پہلے ہلائیں اور اسکے بعد چہرے پر لگا کے اسکربنگ کریں۔