کیا ہلدی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ ہر گھر میں باآسانی پائی جانے والی ہلدی سے متعلق حیران کن انکشاف

ہلدی ہمارے گھروں میں عام پائی جاتی ہے اور اسے تقریباً ہر کھانے میں بطور مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلدی کو زمانہ قدیم سے بطور دوا بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔

ہلدی میں موجود اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے اسے ماہرین صحت کی طرف سے بھی تجویز کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ ایک مؤثر اینٹی بیکٹیریل ہے اور ماہرین اسے نفسیاتی صحت کے لیئے مفید سمجھتے ہیں۔

ہلدی میں موجود کرکیومن نامی فعال جزو سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے، اور سوزش کو کم کرنا ڈپریشن کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہلدی کے رنگ میں بھی ڈپریشن سے نجات کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مختلف سائنسدان اس پر تحقیق کر رہے ہیں تاکہ دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کیا جا سکے۔

ڈپریشن کے علاج کے لیے ہلدی کا استعمال پیچیدہ عمل ہے اور اس کے لیے متعدد طریقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں بات چیت، علاج اور کبھی کبھار دوائیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ اس لیے کرکیومن کو ڈپریشن کی ادویات میں شامل کرنے کے لیے مختلف مطالعات جاری ہیں تاکہ اس کی تاثیر کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

تاہم، ہلدی کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر اسے دوا کے طور پر زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے پاخانے کا رنگ بدلنا، سر درد اور اسہال جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس لیے احتیاط سے استعمال کرنا ضروری ہے۔

Is Turmeric Good For Depression

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Is Turmeric Good For Depression and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Turmeric Good For Depression to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   313 Views   |   02 Feb 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 February 2025)

کیا ہلدی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ ہر گھر میں باآسانی پائی جانے والی ہلدی سے متعلق حیران کن انکشاف

کیا ہلدی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ ہر گھر میں باآسانی پائی جانے والی ہلدی سے متعلق حیران کن انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا ہلدی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے؟ ہر گھر میں باآسانی پائی جانے والی ہلدی سے متعلق حیران کن انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔