ماں بننے والی خواتین کو اسٹرابیری کیوں کھانی چاہیے؟ کھٹے میٹھے پھل کے 5 حیرت انگیز فائدے

ٹھیلوں پر سجی سرخ چمکیلی اسٹرابیریز کو دیکھتے ہی کھانے کے لئے دل للچا اٹھتا ہے۔ یہ رسیلا کھٹا میٹھا پھل اس وقت مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اگرچہ اسٹرابیری کی قیمت تھوڑی زیادہ ہوتی ہے لیکن اس پھل کے فائدے اتنے ہیں جنھیں پڑھ کر لوگ اسے مہنگے داموں بھی ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔

اسٹرابیری کی غذائی اہمیت

اسٹرابیری میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ مینگنیز، فولیٹ، پوٹاشیئم، فائبر، پروٹین، گڈ کاربز، کاپر، فاسفورس، وٹامن بی 6، وٹامن کے، وٹامن ای، آئرن اور میگنیشئم موجود ہوتا ہے۔

خواتین کو کیوں کھانی چاہیے؟

اسٹرابیری کے یوں تو کئی فائدے ہیں لیکن یہ بالخصوص خواتین کے لئے زیادہ مفید ہے کیوں کہ یہ ان کے جسم میں نسوانی ہارمونز میں اضافہ کرتا ہے اور عورتوں کے کئی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے جن میں چہرے اور جسم میں اضافی بالوں کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

بلڈ پریشر

اس چھوٹے سے پھل میں ایسے کئی اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کی روانی کو بہتر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں جس سے بلڈ پریشر کے مرض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

حاملہ خواتین کے لئے بہترین پھل

وہ خواتین جو ماں بننے کے عمل سے گزر رہی ہوں انھیں اسٹرابیریز کا استعمال بڑھادینا چاہیے۔ یہ نہ صرف خواتین بلکہ ان کے ہونے والے بچوں کے لئے بھی مفید ہے کیوں کہ اس میں حمل کے ابتدائی مہینوں میں بچوں کے دماغ، کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی بنانے والے اہم جز فولیٹ پایا جاتا ہے۔ اس سے بچوں میں پیدائشی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

جگر کے امراض

اسٹرابیری خون صاف کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس میں خالی پیٹ 2 سے 3 کپ نہار منہ اسٹرابیری کا جوس پینا مفید ہے۔ یہ جگر کو طاقت دیتا ہے اور قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

کولیسٹرول اور موٹاپا کم

اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ دل کے امراض میں بھی مفید ہے اس کے علاوہ خون کا گاڑھا پن کم کرتا ہے۔ جسم سے کولیسٹرول کم کرتا ہے اور اضافی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔

Hamla Khwateen Ko Strawberry Kiyun Khani Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khwateen Ko Strawberry Kiyun Khani Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khwateen Ko Strawberry Kiyun Khani Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1901 Views   |   17 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

ماں بننے والی خواتین کو اسٹرابیری کیوں کھانی چاہیے؟ کھٹے میٹھے پھل کے 5 حیرت انگیز فائدے

ماں بننے والی خواتین کو اسٹرابیری کیوں کھانی چاہیے؟ کھٹے میٹھے پھل کے 5 حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے والی خواتین کو اسٹرابیری کیوں کھانی چاہیے؟ کھٹے میٹھے پھل کے 5 حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔