بڑا سا سوئمنگ پول اور لاکھوں کی سجاوٹ.. ثانیہ مرزا کا محل نما گھر اندر سے کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد جس طرح خاموشی اختیار کی اور ساری توجہ اپنے بیٹے پر مرکوز کی ہے اس رویے نے بہت سے پاکستانیوں کا دل ہمیشہ کے لئے جیت لیا ہے. بھارتی ٹینس اسٹار اپنے کھیل میں تو خود کو منوا ہی چکی ہیں البتہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں اور اپنے گھر کا ایک ایک کونا انھوں نے بہت محبت سے خود سجایا ہے.

حال ہی میں ثانیہ نے گھر کی خوبصورت ویڈیو شئیر کی. یہ محل نما بنگلہ دبئی میں موجود ہے. وسیع و عریض رقبے پر پھیلے اس گھر کے بیرونی حصے میں سوئمنگ پول، لان اور پلے ایریا بھی ہے جہاں مختلف جھولے رکھے ہوئے ہیں.

ثانیہ کے گھر کے اندر داخل ہوتے ہی بہت عالیشان لاؤنج ہے جہاں قیمتی فانوس روشنیاں بکھیر رہے ہیں جبکہ نیچے دبیز قالین اور رگ سے سجاوٹ کی گئی ہے.

گھر کا ڈرائینگ روم ڈل گولڈ اور ہلکے گلابی رنگ سے سجایا گیا ہے. ثانیہ کہتی ہیں "میرے بیٹے اذہان کو نیلا رنگ بہت پسند ہے اس لیے اس کا کمرہ نیلے اور سرمئی رنگ سے سجایا ہے"

گھر میں ایک بہت بڑا کمرہ ثانیہ کے تیار ہونے کے لئے مختص کیا گیا ہے جہاں ہر جانب الماریاں ہیں. شو ریکس میں ہزاروں کی تعداد میں اسٹائلش جوتے ہیں جبکہ کئی برانڈز کے میک اپ اور کیپس بھی موجود ہیں.

ایک کمرہ عبادت اور نماز کے لئے بنایا گیا ہے جہاں کی سجاوٹ ہلکے فیروزی اور کریم کلر کے کامبینیشن سے کی گئی ہے. اس کمرے کے متعلق ثانیہ کا کہنا ہے کہ جب وہ مایوس ہوتی ہیں تو یہاں آ کر عبادت کرتی ہیں.

Sania Mirza Shared Video Of Her Dubai Bungalow

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza Shared Video Of Her Dubai Bungalow and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza Shared Video Of Her Dubai Bungalow to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   793 Views   |   13 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

بڑا سا سوئمنگ پول اور لاکھوں کی سجاوٹ.. ثانیہ مرزا کا محل نما گھر اندر سے کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

بڑا سا سوئمنگ پول اور لاکھوں کی سجاوٹ.. ثانیہ مرزا کا محل نما گھر اندر سے کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑا سا سوئمنگ پول اور لاکھوں کی سجاوٹ.. ثانیہ مرزا کا محل نما گھر اندر سے کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔