اس مچھلی کے انڈے میں کون سی اہم خصوصیات موجود ہیں ؟ 20 لاکھ روپے فی کلو بکنے والی اس مہنگی ترین چیز کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مچھلی کھانے کے ویسے ہی بے شمار فوائد ہیں جن کے بارے میں تقریباً ہی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے، اور صرف مچھلی ہی نہیں بہت سے لوگ اس کے انڈے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک مچھلی ایسی بھی ہے جس کے انڈوں میں چھپے فوائد آبِ حیات سے کم نہیں ہیں، اسکے انڈے دنیا بھر میں لاکھوں کی قیمت میں بکتے ہیں۔

آب حیات کی تاثیر والے مچھلی کے انڈے

سائنسدانوں کے مطابق سٹرجن مچھلی کے انڈے جن کو کیوئیر کہا جاتا ہے اپنے اندر طاقت کا ایسا خزانہ رکھتے ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے ایسے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جو کہ انسان کی صحت کو مثالی بنا دیتے ہیں-

یہ انڈے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں اور یورپی منڈیوں میں ان انڈوں کی قیمت 7 ہزار ڈالر سے لے کر 12 ہزار ڈالر تک ہے جو پاکستانی روپے میں 20 لاکھ روپے فی کلو تک بنتی ہے- موتیوں کی شکل کے یہ انڈے گہرے سبز یا کالے رنگ کے ہوتے ہیں اور بہت ہی نایاب سمجھے جاتے ہیں -

استعمال کا طریقہ

اس کا ذائقہ مچھلی جیسا نمکین ہوتا ہے ان کو بغیر پکائے کھایا جاتا ہے یا پھر سلاد پر ڈال کر کھایا جاتا ہے- اس کا ایک بار کا استعمال ہی صحت کو ایسے فوائد پہنچاتا ہے جو کہ سائنسی طور پر ثابت شدہ ہے

طبی فوائد

ان انڈوں کے استعمال کے طبی فوائد کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں

توانائی کا خزانہ

اس کے اندر طاقت کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ صرف اس کے ایک اونس استعمال کی صورت میں بھی 75 کیلوریز ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس میں منرلز اور وٹامن کی موجودگی اس کو ایک ایسے سپلمینٹ میں تبدیل کر دیتی ہے جس کے استعمال سے جسم کو فوری طاقت حاصل ہو جاتی ہے-

بڑھاپا دور بھگائے

ان انڈوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی اس کی افادیت کو بہت بڑھا دیتی ہے- اس کے علاوہ ان میں کلوجن نامی ایک مادہ ہوتا ہے جو کہ جلد کی جھریوں کو ختم کر کے ان کو جوانوں جیسا بنا دیتی ہے-

یاداشت کو بہتر بنائے

ان انڈوں میں فیٹی ایسڈ کی موجودگی بڑھاپے میں ہونے والی یاداشت کی کمزوری کو دور کر کے دماغی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑھاپے میں اس کا استعمال صرف ظاہری طور پر ہی نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی انسان کو جوان اور توانا بناتا ہے-

دل کی طاقت کو بڑھائے

ان انڈوں کے اندر اس بات کی صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خون میں اچھے کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ کرتے ہیں- جس کی وجہ سے دل کو صحت ملتی ہے اور جوانوں کی طرح دل دھڑکنے لگتا ہے -

بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیں

بڑھاپے میں کمزوری کا سبب حملہ کرنے والی بیماریاں بھی ہوتی ہیں مگر ان انڈوں کے استعمال سے انسان کے جسم میں سلینیم نامی ایک منرل شامل ہوجاتا ہے- جس کی وجہ سے انسان کے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سےلڑنے کی طاقت ملتی ہے-

ان فوائد کے بنا پر سائنسدان ان انڈوں کو حالیہ دور کا آب حیات قرار دے رہے ہیں لیکن مہنگے ہونے کے سبب ان کا حصول صرف اس دنیا کے ایک فی صد مردوں کے لیے ہی ممکن ہے-

Machli Ke Ando Ki Khasoosiat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Machli Ke Ando Ki Khasoosiat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Ke Ando Ki Khasoosiat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   3271 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

اس مچھلی کے انڈے میں کون سی اہم خصوصیات موجود ہیں ؟ 20 لاکھ روپے فی کلو بکنے والی اس مہنگی ترین چیز کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اس مچھلی کے انڈے میں کون سی اہم خصوصیات موجود ہیں ؟ 20 لاکھ روپے فی کلو بکنے والی اس مہنگی ترین چیز کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس مچھلی کے انڈے میں کون سی اہم خصوصیات موجود ہیں ؟ 20 لاکھ روپے فی کلو بکنے والی اس مہنگی ترین چیز کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔