کیلا کچا ہو یا پکا، رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی فوائد کیسے تبدیل کرتا ہے؟ جانیں

کیلا دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے اور اسکے فوائد سے انکار نہیں کیا جا سکتا مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ کیلا اپنے رنگ کے ساتھ ساتھ اپنے غذائی اثرات بھی تبدیل کرتا ہے- اس حوالے سے ماہرین کی ریسرچ کے نتائج نہ صرف بہت حیرت انگیز ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بہت مفید بھی ہیں اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے-

1: کچا یا سبز کیلا
کیلا عام طور پر اپنے درخت سے سبز حالت یا کچی حالت میں ہی علیحدہ کر لیا جاتا ہے یہ کیلے اگرچہ ذائقے میں میٹھا نہیں ہوتا مگر اسٹارچ سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں ڈائٹری فائبر بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں- جس کی وجہ سے یہ انہضام کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور دیر سے ہضم ہونے کے باعث وزن کو کم کرنے کا بھی باعث بنتا ہے اور چونکہ یہ میٹھا نہیں ہوتا ہے اس لیے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے ایک تحقیق کے مطابق کچا کیلا ، ڈائریا ، بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں ، بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اور کولیسٹرول کی خون میں مقدار کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے-

2: پیلا یا پکا کیلا
یہ کیلا سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیوں کہ اس کا اسٹارچ اب گلوکوز ، سکروز اور فرکٹوز میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس کو میٹھا بنا دیتا ہے یہ کیلا پوٹاشیم سے بھی بھر پور ہوتا ہے اس لیۓ اس کو دل کے مریضوں کے لیۓ بہت فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود کیلیشیم کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور وزن میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بینائی کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے کیوں کہ اس میں ایسے مٹامن موجود ہوتے ہیں جو بینائی کو بہتر بناتے ہیں-

3: پکا ہوا داغ دار کیلا
کیلا جیسے جیسے پکتا جاتا ہے اس میں موجود غذائیت میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے جب اس پر براؤن دھبے پڑنے شروع ہو جائیں تو یہ کیلا انسان کے خون کے اندر موجود سفید سیل کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور ان کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے جس سے انسان کے اندر قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے یہ چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے کیوں کہ ایک جانب تو یہ زوڈ ہضم ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کی تیزابیت میں بھی کمی کرتا ہے اور اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں-

4: براؤن یا گلا ہوا کیلا
اس کیلے کو زیادہ پکے ہوئے ہونے کے سبب لوگ کھانا پسند نہیں کرتے ہیں اس کیلے میں ایک جز ٹرائٹوفن کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے جو کہ اسٹریس اور ڈپریشن کے مریضوں کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے یہ بہت جلد ہضم ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور پثھوں کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے-

Types Of Bananas And Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Types Of Bananas And Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Types Of Bananas And Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4437 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیلا کچا ہو یا پکا، رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی فوائد کیسے تبدیل کرتا ہے؟ جانیں

کیلا کچا ہو یا پکا، رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی فوائد کیسے تبدیل کرتا ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلا کچا ہو یا پکا، رنگ بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنی غذائی فوائد کیسے تبدیل کرتا ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔