Fiza Ali Advice To Married Women Stirs Controversy
"شوہر کا احترام عورت پر فرض ہے، تھوڑا جھک کر دیکھیں، سب بہتر ہو جائے گا" –
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک تازہ بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، جس میں انہوں نے خواتین کو شوہروں کے ہر حال میں احترام کا مشورہ دیا۔
حالیہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک خاتون کالر نے فون پر اپنی تکلیف بیان کی کہ ان کے شوہر نہ انہیں عزت دیتے ہیں، نہ بچوں کے اخراجات اٹھاتے ہیں، جب کہ وہ خود گھر اور دفتر دونوں کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں شوہر کی جانب سے مسلسل بے قدری کا سامنا ہے۔
اس موقع پر فضا علی نے بجائے ہمدردی کے، خاتون کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:
"آپ کمانے کے باوجود شوہر کے تابع رہیں، ان کے سامنے جھک کر دیکھیں، عزت کریں، سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔"
فضا علی نے مزید کہا:
"جب خواتین کماتی ہیں تو وہ خود کو مرد کے برابر سمجھنے لگتی ہیں، ان میں غرور آ جاتا ہے، حالانکہ خدا نے شوہر کو عورت پر حاکم بنایا ہے۔ اگر شوہر کے مالی حالات خراب ہوں تو عورت کو اس کی حمایت کرنی چاہیے، طعنے نہیں دینے چاہئیں۔"
تاہم، ان کے یہ خیالات سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے۔ ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اب فضا علی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر رہے ہیں، جبکہ کچھ نے ان کے خیالات کو ماضی کی دقیانوسی سوچ قرار دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Advice To Married Women Stirs Controversy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Advice To Married Women Stirs Controversy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.