اپنے ہوش کھونے لگی تھی۔۔ ماں کی قربانیاں باپ سے زیادہ ہوتی ہیں ! ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پرورش میں کیا کچھ سہا؟ پہلی بار بول پڑیں

Sania Mirza On Parenting And Mother Role

جب کوئی ثانیہ مرزا کا نام سنتا ہے تو ذہن میں ایک باہمت، نڈر اور کامیاب کھلاڑی کا تصور آتا ہے، لیکن اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے وہ پہلو دکھایا جو اکثر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے— ایک ماں کی خاموش جدوجہد۔

ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی۔ اگرچہ اُن کا کہنا تھا کہ، مجموعی طور پر اُن کی پریگننسی ایک خوشگوار سفر تھا، لیکن اصل چیلنج اس کے بعد شروع ہوا۔

ایک کام کرنے والی ماں کی حیثیت سے انہوں نے بتایا کہ ان پر ناقابلِ بیان دباؤ تھا۔ نیند کی کمی، وقت کی قلت اور مسلسل تھکن جیسے مسائل نے انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ ہر لمحہ بس اسی فکر میں گزرتا کہ اگلا فیڈ کب دینا ہے، میں واقعی ایک موقع پر اپنے حواس کھونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔

تین مہینے کی مسلسل تھکن کے بعد جب ثانیہ نے بچوں کے ڈاکٹر سے کہا کہ وہ مزید نہیں سہہ سکتیں، تو انہیں مشورہ ملا کہ صرف ایک مہینہ اور برداشت کریں۔ لیکن ثانیہ نے صاف کہہ دیا: نہیں، اب بس۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حد تک جذباتی تھکن کا شکار ہو چکی تھیں کہ اکثر یہ سوچ کر دل دہل جاتا کہ اگر وہ نہ رہیں، تو ان کے بیٹے کا کیا ہوگا؟ یہ صرف جسمانی تھکن نہیں تھی، یہ ماں کے دل کی وہ بے بسی تھی جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی۔

ثانیہ نے وہ لمحہ بھی یاد کیا جب اذہان کی پیدائش کے صرف چھ ہفتے بعد انہیں کام کے لیے بیرونِ ملک جانا پڑا۔ فلائٹ میں دودھ پمپ کرتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے انہوں نے کچھ قیمتی پیچھے چھوڑ دیا ہو۔ ماں بننے کے بعد دل کے دو ٹکڑے ہو جاتے ہیں— ایک اپنے بچے کے ساتھ رہ جاتا ہے، دوسرا دنیا کا سامنا کرتا ہے۔

انہوں نے صاف کہا کہ، دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، والدین کے فرائض برابر نہیں ہوتے۔ یہ برابری کی دنیا نہیں ہے۔ ماں کو فطری طور پر زیادہ قربانیاں دینی پڑتی ہیں، زیادہ وقت، زیادہ جذبہ، زیادہ تھکن— یہ سب کچھ خاموشی سے سہنا پڑتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ثانیہ اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں 2018 میں اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب، جب ثانیہ نے پروفیشنل ٹینس کو خیر باد کہہ دیا ہے، تو ان کا مکمل دھیان اپنے بیٹے کی پرورش پر ہے۔ ان کا کہنا تھا، میں چاہتی تھی کہ اس کے بچپن کے لمحے میری نظروں کے سامنے ہوں، کیونکہ یہ وقت واپس نہیں آتا۔

ثانیہ مرزا کی یہ کہانی صرف ایک عالمی کھلاڑی کی نہیں، بلکہ ہر اُس ماں کی آواز ہے جو خاموشی سے اپنے بچوں کے لیے دن رات ایک کر دیتی ہے— اور بدلے میں صرف ایک مسکراہٹ چاہتی ہے۔

Sania Mirza On Parenting And Mother Role

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza On Parenting And Mother Role and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza On Parenting And Mother Role to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1461 Views   |   29 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2025)

اپنے ہوش کھونے لگی تھی۔۔ ماں کی قربانیاں باپ سے زیادہ ہوتی ہیں ! ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پرورش میں کیا کچھ سہا؟ پہلی بار بول پڑیں

اپنے ہوش کھونے لگی تھی۔۔ ماں کی قربانیاں باپ سے زیادہ ہوتی ہیں ! ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پرورش میں کیا کچھ سہا؟ پہلی بار بول پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے ہوش کھونے لگی تھی۔۔ ماں کی قربانیاں باپ سے زیادہ ہوتی ہیں ! ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پرورش میں کیا کچھ سہا؟ پہلی بار بول پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔