تیز پات کے بے شمار فوائد

تیز پات کے گھریلو ٹوٹکے
تیز پات جسے عام طور پر کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لیے استعال کیا جاتا ہے بہت مفید بوٹی ہے ۔ سوکھا ہوا تیز پتا ایشین کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اکثر لوگ تیز پات کے بے شمار فوائد سے آگاہ نہیں ہوتے پر تیز پات کے بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ ہر گھر میں باآسانی پایا جاتا ہے اور اس سے بہت سے مسلوں کا آسان حل کیا جاسکتا ہے ۔ تیز پات کے کچھ گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں ۔

ذہنی تناؤ میں آرام :
تیز پات میں اسٹریس اور پریشانی دور کرنے کے کچھ ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو پرسکون کردیتے ہیں ۔ یہ سانس کو بھی بہتربناتے میں ۔ صرف ایک تیز پات جلاکر کسی برتن میں رکھ دیں ۔ کمرے کے کھڑکی دروازے بند کردیں تاکہ دھواں باہر نہ جائے ۔ اب آپ س کمرے میں پرسکون نیند سوسکتے ہیں ۔اس سے سانس لینا بہتر ہوتا ہے ۔ دمہ کے مریضوں کے لیے یہ ٹوٹکہ بہت مفید ہے ۔ اس کمرے میں گہری سانسیں لیں اور خود کو پرسکون محسوس کریں ۔

گرتے بالوں کو روکنے میں مفید
تیز پات میں کچھ ایسے nutrients ہوتے ہیں جو بال گرنے سے روکتے ہیں اور بالوں سے خشکی کا بھی خاتمہ کرتے ہیں خاص طور پر سردموسم میں ۔ دو کپ پانی میں 8سے 10عدد تیز پات اُبالیں (اتنا کہ پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے) پھر نارمل طریقے سے شیمپو سے بال دھو کر اس پانی سے بال گیلے کرلیں ۔ 7دنوں تک لگاتار اس ٹوٹکے کو دھرائیں ، حیرت انگیز نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔

قبض میں مفید :
تیز پات بھوک بڑھانے میں مفید ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر بناتی ہے ۔ یہ کھانے کے ذرات کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر نظام ہضم آسان بناتا ہے ۔ دو تیز پات ایک کپ پانی میں اُبال لیں ۔ ٹھنڈاہونے پر شہد شامل کرکے دن میں دو دفعہ پئیں ۔

insect repellent :
تیز پات میں Lauric acidموجود ہوتا ہے جو کہ ایک بہترین insect repellentہے ۔ تیز پات کا پیسٹ بنا کر اگر کسی کیڑے کے کاٹے ہوئے زخم پر لگایا جائے تو فوراً اثر کرتا ہے اور درد اور جلن میں آرام دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ تیز پات ایک بہترین mosquito coilکی طرح بھی کام کرتا ہے ۔ جس جگہ مچھر بہت زیادہ ہوں اس جگہ ایک تیز پات جلا کر رکھ دیں مچھر فوراً بھاگ جائیں گے۔

ہکلاہٹ کا علاج :
اگر آپ کو ہکلانے کا مسئلہ ہے اور آپ کسی بھی فنکشن میں جانے لگے ہیں اور شرمندہ ہوتے ہیں تو تیز پات منہ میں رکھ کے ٹوفی کی طرح چوسیں ۔ اس سے آپ کی زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی ۔

Tez Pat Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tez Pat Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tez Pat Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   11707 Views   |   14 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Please,, please,, please give me information in English

  • Ahlam Ali, Tripoli

تیز پات کے بے شمار فوائد

تیز پات کے بے شمار فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیز پات کے بے شمار فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔