کیا آپ مخانوں کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند آسان طریقے اور فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ان کا استعمال شروع کر دیں گے

گلوٹین سے پاک اور پروٹین سے بھرپور مخانے ایک مثالی خوراک ہیں، جو لوگ مخانوں کی افادیت سے بخوبی واقف ہیں ان کے گھروں میں مخانوں کا ذخیرہ ہوگا اور وہ اسے باقاعدگی سے استعمال بھی کرتے ہوں گے، اگر آپ مخانوں کے فوائد نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے ان کے حیررت انگیز فوائد اور انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند طریقے۔
مخانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اسے گِری دار میوہ یا پھر کنول کے بیج بھی کہا جاتا ہے، لیکن عام طور پر یہ مخانوں کے نام سے ہی مشہور ہیں، پروٹین سے مالامال یہ غذا وزن کم کرنے کے لئے بے حد فائدے مند ہے جو بھوک کا احساس کم کرتے ہے اور وزن کو تیزی سے کم کرتے ہے۔
یہ بات یاد رکھیں کہ مخانے بلکل گلوٹین فری ہوتے ہیں، اور یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند غذا ہے، اس لئے اگر آپ بھی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو مخانوں کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کر لیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، لیکن آپ ایک ہی طرح سے مخانوں کو کھا کھا کر نہ تھک جائیں اس لئے آج ہم آپ کو انہیں مختلف طریقوں سے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

مخانوں کو روزانہ کی غذا میں شامل کرنے کی چند تراکیب

• مخانوں کی کھیر

مخانوں کو ڈرائی فروٹ اور دودھ کا تڑکہ لگائیں اور مزیدار کھیر بنائیں، بس چینی کم استعمال کریں تاکہ مکھانے اپنا اصل کام کر پائیں، دودھ میں مخانوں کو پکا کر اچھی طرح گھُلا لیں، پھر اس میں بادام پستے کاجو ڈالیں اور گھی میں الائچی ڈال کر اس پر تڑکہ لگائیں لیجیئے بن گئی مخانوں کی لذیذ کھیر، بس چینی حسبِ ضرورت ڈالیں۔

• مخانہ چوپس

یہ چائے کے ساتھ کھانے کے لئے ایک ہلکی غذا کے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں، مخانوں کو فرائی پین میں تھوڑے سے گھی میں فرائی کر لیں کہ یہ پاپ کارن جیسے ہو جائیں پھر ان میں کالا نمک، کٹی لال مرچ ڈالیں گرما گرم نکال کر اسے پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں، بہت مزیدار لگیں گے۔

• کاجو مخانہ لاجواب

یہ تو بہت ہی زائقے دار ڈش ہے، بس کرنا یہ ہے کہ ایک پاؤ کے قریب کاجو کو گرینڈ کر کے باریک پیس لیں، اس میں کھوپرا اور دادھ بھی شامل کریں، اب ایک فرائی پین میں تھوڑے سے کاجو بھون کر الگ رکھ لیں، پھر اسی پین میں تھوڑا سا زیرہ ڈالیں اور پیسا ہوا کاجو کا پیسٹ ڈال کر پکائیں، اب اس میں تھوڑی سے چینی اور مخانے ڈال کر پکائیں، چاہیں تو اوپر سے مزید بادام پستے ڈال دیں، لیجئے بن گئی کاجو مخانہ لاجواب۔

• مخانہ فرائی

یہ ریسیپی ان کے لئے ہے جن کے پاس زیادہ ڈشز بنانے کا وقت نہیں مگر مخانہ کھانا چاہتے ہیں تاکہ وزن کم سکیں، بس فرائی پین میں زرا سا زیرہ، مخانہ، کٹی ہوئی مرچ زیتون کے تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں اور اسے جب دِل چاہے تب کھائیں۔

• مخانہ ملک شیک

اگر آپ روانہ ملک شیک پیتے ہیں اور چاہتے ہیں آپ کا ملک شیک پروٹین سے بھرپور ہو جائے تو بس اس میں مخانے شامل کر لیں، ایک گلاس دودھ کو گرینڈر میں ڈالیں، اس میں مخانے براؤن شوگر اور شہد ڈال کر گرینڈ کریں اور پی لیں بس بن گیا آپ کا پروٹین سے بھرپور ملک شیک۔

Makhana Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Makhana Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makhana Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   42972 Views   |   03 Aug 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ مخانوں کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند آسان طریقے اور فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ان کا استعمال شروع کر دیں گے

کیا آپ مخانوں کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند آسان طریقے اور فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ان کا استعمال شروع کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ مخانوں کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند آسان طریقے اور فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ان کا استعمال شروع کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔