کیا آپ بھی افطار کے وقت جلدی جلدی کھاتے ہیں؟ جانیں کہیں آپ کو بھی یہ تکلیف نہ ہو جائے

پورا دن کچھ نہیں کھایا کیونکہ روزہ تھا، احترام تھا، جوں ہی افطاری ہوئی ارے بھری ہوئی کھانے کی پلیٹیں کی پلیٹیں کھا گئے اور افطار بھی یوں جھٹ پٹ کرلیا کہ وقت سے پہلے کھا پی کر اٹھ بھی گئے؟
ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ایک فرد اس طریقے سے افطار ضرور کرتا ہے کہ بے دھڑک کھاتا چلا جاتا ہے اور اتنی رفتار سے کھانا کھاتا ہے کہ سامنے والے ابھی پلیٹ میں چیزیں نکال رہے ہوتے ہیں اور وہ جلدی جلدی سب کچھ کھا پی کر اٹھ جاتا ہے، آپ کے گھروں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے تو جناب! جان لیں یہ جلد بازی کا کھانا آپ کو یا گھر والوں کو تیزی سے موٹا کر سکتا ہے۔

برطانوی ریسرچ جنرل فار اوبیسیٹی اینڈ افیکٹ کی ایک تحقیق کے مطابق:

'' روزے کی حالت میں انسانی جسم سے کچھ ایسی شعاعوں کا اخراج ہوتا ہے جو دل، دماغ اور جگر سمیت معدے کو طاقت بخشتی ہیں، مگر جب افطار کا وقت آئے اور لوگ جلد بازی میں بہت سارا کھانا کھائیں یا آئلی آئٹم کا زیادہ استعمال کریں تو معدے کی ایک لیئر اوبیک تیزی سے پھولنے لگتی ہے اور اس میں یہ کھانا جمع ہو جاتا ہے، چونکہ جلدی میں کھانا چبانے کا مکمل عمل نہیں ہو پاتا یوں ہو کھانا لیئر میں جمع ہو کر جسم کو پھولانے کا سبب بنتا ہے۔''
اس لئے افطاری میں ڈھیروں آئٹمز ضرور کھائیں مگر اطمینان سے، ٹہر کر، آرام آرام سے کھائیے تاکہ جسم کو طاقت بھی ملے اور آپ موٹاپے سے بھی بچ سکیں۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2873 Views   |   16 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ بھی افطار کے وقت جلدی جلدی کھاتے ہیں؟ جانیں کہیں آپ کو بھی یہ تکلیف نہ ہو جائے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ بھی افطار کے وقت جلدی جلدی کھاتے ہیں؟ جانیں کہیں آپ کو بھی یہ تکلیف نہ ہو جائے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.