زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس

نمک ہمارے مصالحوں کا اہم ترین جزو ہے۔ اس کے بغیر کھانے بے مزہ لگتے ہیں، اگر کھانوں میں نمک نہ ہو تو کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں آتا۔ نمک کا استعمال حضرتِ انسان 6000 سال سے کررہا ہے۔ اس سے جہاں کھانوں میں لذت ہے وہیں اس کا استعمال کھانوں کے علاوہ کئی اور دوسرے کاموں میں بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن کھانے میں اس کا زائد استعمال کئی بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے اس لئے خاص کر کھاتے ہوئے اس کا محتاط استعمال کریں۔
یہاں ہم آپ کو نمک کھانے میں نہیں بلکہ زندگی میں رنگ بھرنے کے لئے استعمال کرنا بتائیں گے، نمک کی کچھ ایسی ٹپس جس سے آپ کی زندگی آسان ہو جائے گی۔

کپڑوں میں نئی جان ڈالے:

اگر آپ کے رنگین کپڑے زیادہ دھلنے سے بد رنگے ہوگئے ہیں تو اب گھبرانا نہیں ہے۔۔۔ اپنے رنگین کپڑے دھوتے وقت ان کپڑوں کو تھوڑے سے نمک ملے پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیں یا واشنگ مشین میں سرف کے ساتھ آدھا کپ نمک ڈال دیں ، کپڑوں کا رنگ بالکل چمک اٹھے گا ۔

آرٹیفیشل پھول بودے کی صفائی:

اب ہر گھر میں بڑے خوبصورت اور مہنگے آرٹیفیشل پھول پودوں اور گملے رکھنے کا رواج عام ہے، ایسے خوبصورت خوبصورت پودے نظر آتے ہیں جن پر اصلی کا گمان ہو تا ہے۔ لیکن اس پر گردوغبار جما ہو تو اس کا حسن ماند پڑ جاتا ہے، ایسے میں ان پودوں پر نمک چھڑک دیں اور تھوڑی دیر میں کسی کپڑے سے صاف کر لیں ، پودے بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے۔

خوبصورت چمکدار جلد کے لئے:

نمک صرف کھانوں میں ذائقہ نہیں بڑھاتا بلکہ زندگی کا حسن بھی بڑھاتا ہے، اسی لئے اس کو جلد کی خوبصورتی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ جلد کی ایکسفولی ایشن کا کام بھی کرتا ہے اس کے مساج سے ڈیڈ اسکن اتاری جاتی ہے، جلد کی اندر تک صفائی کرتا ہے ۔ اور اس کو نرم ملائم اور حسین بناتا ہے۔

دانتوں کی صفائی:

اگر آپ کو بھی اپنے دانٹ صاف چمکدار بنانا ہیں تو بس اتنا سا کام کریں کہ اپنے ٹوتھ برش پر نمک چھڑک کر اسے دانتوں پر برش کریں اس سے دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ، مسوڑھے مضبوط اور منہ کی بدبو بھی ختم ہوگی۔ لیکن یہ ٹپ بلڈ پریشر کے مریض استعمال نہ کریں۔

بالوں کی خشکی کا ختمہ کرے:

اگر آپ کے بالوں کی خشکی بھی آپ کو ہر جگہ شرمندہ کرواتی ہے تو شیمپو کرنے سے پہلے بالوں میں نمک مل لیں اچھی طرح مساج کریں پھر اپنے شیمپو سے بال دھو لیں، آپ اس کا رزلٹ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

نمک کے پانی کے غرارے:

نمک کے پانی کے غرارے کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہوں گے، کووڈ یعنی کورونا میں بھی ڈاکٹرز نیم گرم پانی سے غراروں کی خاص تاکید کرتے ہیں ، اگر نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کئے جائیں تو یہ یہ نہ صرف کھانسی کم کرتا ہے گلے کی سوجن اور سوزش کو بھی دور کر کے آرام پہنچاتا ہے۔

بند پائپ کھولنے کے لیے:

برتن دھونے کے دوران سنک کے پائپ عام طور پر بند ہو کر تکلیف دیتے ہیں،یا پھر واش بیسن وغیرہ کے پائپ بند ہوجاتے ہیں تو پریشان ہونا چھوڑیں اور یہ آسان طریقہ آزمائیں۔ آدھا کپ نمک سوراخ میں ڈال دیں یہ اندر جمی چکنائی اور گند کو اپنے اندر جذب کر لے گا اور چند ہی منٹوں میں آپ کا مسئلہ حل کردے گا۔

Salt Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Salt Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salt Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4049 Views   |   04 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس

زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔۔ لیکن نمک کو کھانے کے علاوہ کن کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جانیے زندگی آسان بنانے والی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔