منہ میں زبان کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ زبان رکھنے کا انداز آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟

منہ میں زبان رکھنے کے انداز کے بارے میں سنتے ہی سب کو حیرت کا جھٹکا سا لگتا ہے اور ہر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ زبان منہ میں تو ہوتی ہے اس کے رکھنے کا انداز یا پوزیشن انسان کے اپنے بس میں تھوڑی ہوتی ہے- لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کو منہ میں رکھنے کا انداز نہ صرف آپ کے منہ کی صفائی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ آپ کی مکمل صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے-

زبان

زبان انسان کے جسم کا ایسا عضو ہوتا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک اگلا حصہ اور دوسرا وہ حصہ جو انسان کے حلق سے جڑا ہوتا ہے- زبان ایک عضلاتی حصہ ہوتا ہے جس کا تعلق انسان کے آنکھ، ناک، سر اور گردن سے براہ راست ہوتا ہے-

منہ میں زبان رکھنے کا غلط انداز

منہ کے اندر زبان کی غلط پوزیشن سے مراد زبان کا اگلے دانتوں سے ٹکرانا یا زبان کا نچلے جبڑے سے جڑا ہونا ہوتا ہے جو کہ بعض لوگ لا شعوری طور پر رکھنے کی عادت رکھتے ہیں- جس کے سبب صحت کے جو مسائل پید ا ہو سکتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں- کم خوابی، بینائی کی کمزوری، جبڑوں میں درد، زبان پر زخم، دانتوں کی خرابی گردن میں درد، چہرے کی بناوٹ میں خرابی کے علاوہ زبان کا دانتوں کے درمیان آجانا شامل ہیں- ان تمام مسائل کا سبب منہ کے اندر زبان کا غلط پوزیشن میں رکھنا ہو سکتا ہے-

منہ میں زبان رکھنے کا درست انداز

انسان شعوری طور پر منہ میں زبان رکھنے کی پوزیشن کو بہتر بنا کر اپنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ منہ میں زبان رکھنے کی درست پوزیشن کیا ہے- تو اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

زبان کی منہ میں درست پوزیشن کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہے:

زبان کا اوپری تالو سے لگا ہونا
زبان کا دانتوں سے نہ ٹکرانا
زبان کا منہ کے اندر بغیر کسی کھنچاؤ کے آرام سے پڑا ہونا
اوپر اور نیچے کے جبڑے کے دانتوں کا ایک دوسرے سے قدرے فاصلے پر ہونا

اس پوزیشن میں منہ میں زبان رکھنے سے صحت کے درج ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں:

نیند بہتر آتی ہے
گردن کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے
جبڑوں کے درد میں آرام آتا ہے
سر درد سے نجات مل سکتی ہے

زبان کو منہ میں بہتر حالت میں رکھنے کے لیے اقدامات

زبان کو منہ میں درست حالت میں رکھنے کے عمل کو اورو فیشل مائیو فنگشنل تھراپی کہتے ہیں جو کہ عام طور پر اسپیچ تھراپی کرنے والے ماہرین کرواتے ہیں- لیکن اس کو انسان اپنی شعوری کوشش سے خود بھی درست کر سکتا ہے اور اس کے لیے اس کو منہ کے اندر زبان کو درست انداز میں رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ثابت کرتی ہے کہ صحت پر کیسے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے-

Moun Mein Zaban Rakhne Ka Andaz

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Mein Zaban Rakhne Ka Andaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Mein Zaban Rakhne Ka Andaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoban  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2464 Views   |   02 Sep 2022
About the Author:

Shoban is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoban is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

منہ میں زبان کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ زبان رکھنے کا انداز آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟

منہ میں زبان کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ زبان رکھنے کا انداز آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ میں زبان کو سنبھال کر رکھیں کیونکہ زبان رکھنے کا انداز آپ کی صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔