شملہ مرچ 5 جسمانی مسائل سے بچاو میں محافظ

شملہ مرچ نہایت عمدہ ذائقے، خوشبو اور رنگ کی حامل ہوتی ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال ذائقے کو دوبالا کردیتاہے۔بہت سے لوگ اس کو مرچ نہیں سمجھتے لیکن یہ مرچ ہی کی ایک قسم ہے۔ اس میں کڑواہٹ یا تیکھاپن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اس کو سلاد اور پیزا میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ تو تھی شملہ مرچ کی کھانے سے متعلق معلومات لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شملہ مرچ ایک نہایت صحت بخش غذا بھی ہے۔ دیگر پھلوں اور سبزیوں کی طرح اس کا استعمال انسان کو کافی حد تک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

انیمیا سے حفاظت

انیمیا کی بیماری خون میں آکسیجن جزب کرنے کی صلاحیت کم کردیتی ہے۔جس کے باعث کمزوری اور تھکن محسوس ہونے لگتی ہے۔ انیمیا کی عمومی وجہ آئرن کی کمی ہے۔ سرخ شملہ مرچ میں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔ شملہ مرچ میں موجود وٹامن سی آئرن کو خون میں جزب کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس لئے آئرن والی غذاؤں مثلاََ پالک اور گوشت کے ساتھ کچی شملہ مرچ کھانے سے ان سے حاصل ہونے والا آئرن خون میں ذیادہ اچھی طرح جزب ہوجاتا ہے۔اور انیمیا کے خطرات سے حفاظت کرتا ہے۔

آنکھوں کی حفاظت

شملہ مرچ میں پایا جانے والا انزائم لیوٹن آنکھ کو موتیے اور دھندلے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔

خوبصورت جلد اور قوتِ مدافعت

شملہ مرچ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انتہائی معاون ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا وٹامن سی جلد کو سرخ و سفید ، جوان رکھتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ وٹامن سی کی زیادہ مقدار سرخ شملہ مرچ میں پائی جاتی ہے۔

وٹامن بی ۶

شملہ مرچ میں۱۵فیصد وٹامن بی ۶ پایا جاتا ہے جوانسان کے اعصابی نظام کے لئے بہت ضروری ہے۔ وٹامن بی ۶ اعصابی نظام کے لئے نئے خلیوں کو بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

قوت بخش غذا
شملہ مرش کو اگر ہلکی آنچ پر کم وقت کے لئے پکایا جائے تو شملہ مرچ کی مٹھاس، رنگ ذائقہ اورخوشبو قائم رہتی ہے۔اور اس طرح یہ ایک طاقتور غذا ثابت ہوتی ہے۔

Shimla Mirch can bring some real changes in your life. It helps for better eyes health, better hair, improves nerves system and provides vigor. Here we are telling you about the shimla mirch benefits (in Urdu) as well as benefits of eating capsicum daily.

Eating capsicum is a joy. Unlike other kinds of pepper, capsicum or bell pepper is better in taste and aroma and you can even eat it in raw form.

Let's explore what capsicum can do for you. Following are the benefits of red and green capsicum benefits.

Shimla Mirch Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shimla Mirch Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shimla Mirch Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   30139 Views   |   13 Mar 2019
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شملہ مرچ 5 جسمانی مسائل سے بچاو میں محافظ

شملہ مرچ 5 جسمانی مسائل سے بچاو میں محافظ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شملہ مرچ 5 جسمانی مسائل سے بچاو میں محافظ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔