سہارا دینے والے مرد کبھی بھی چھوڑ سکتے ۔۔ نمرہ خان نے لڑکیوں کو مردوں سے دُور رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟

مشہور اداکارہ و ماڈل نمرہ خان پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد خواتین کو دوستانہ مشورے دیتے رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

نجی شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نمرہ نے مزید کہا کہ، ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسری کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

اس وقت انہیں واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہ ہوتا تھا، تب انہیں مجبوری اور دوسروں کے آگے محتاج ہونے کا احساس ہوتا تھا۔

محتاجی کے بعد ٹوٹے دل پر تبصرہ کرتے ہوئے نمرہ نے کہا کہ، ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے۔ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے۔ لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔ لڑکوں کو میں کچھ نہیں کہوں گی، کیونکہ لڑکے ہی تو سہارا بن کر آتے ہیں اور دھوکا بھی دیتے ہیں۔

اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر نمرہ خان کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، لڑکیاں انکے اس مشورے پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کر رہی ہیں۔

Nimra Khan Talks About Men

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nimra Khan Talks About Men and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nimra Khan Talks About Men to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   986 Views   |   21 Aug 2024
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سہارا دینے والے مرد کبھی بھی چھوڑ سکتے ۔۔ نمرہ خان نے لڑکیوں کو مردوں سے دُور رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟

سہارا دینے والے مرد کبھی بھی چھوڑ سکتے ۔۔ نمرہ خان نے لڑکیوں کو مردوں سے دُور رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سہارا دینے والے مرد کبھی بھی چھوڑ سکتے ۔۔ نمرہ خان نے لڑکیوں کو مردوں سے دُور رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔