مائیکرو نیڈلنگ کا طریقہ چہرے سے ایکنی کے داغ،دھبے،گڑھے ،چیچک کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میں مریض کے نشانات یا گڑھوں کی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے کہ ان کو کتنی نشستوں میں یہ ٹریٹمنٹ مکمل کروانا ہو گا ۔ 18 سا ل تک کی لڑکیوں یا اس عمر کے آس پاس تک کی خواتین کے نشان جلدی ختم ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کولیجن کی پروڈکشن زیادہ ہوتی ہے جس سے یہ گڑھے بھرتے ہیں یا یہ نشانات مٹتے ہیں ،اس سے جھریاں بھی کم ہوتی ہیں،کھلے مسام بھی سکڑتے ہیں۔ جبکہ بڑی عمر کی خواتین میں یہ کولیجن پروڈکشن کم ہوتی ہے ان کے ٹریٹمنٹ میں ٹائم لگتا ہے۔
مائیکرو نیڈلنگ کیا ہے؟
اس میں مائیکرو نیڈلز جو ایک مشین میں لگی ہوتی ہیں جن کی تعداد 40 ہوتی ہے، یہ نیڈلز یا سوئیاں آپ کے چہرے کی جلد کو پرک کرتی ہیں اس مشین سے ایک مخصوص قسم کی الٹرا وائلٹ ریز نکلتی ہیں جو کہ چہرے پر کولیجن کے عمل کو متحرک کرتی ہیں ،اور وہ آپ کے چہرے کے نشانات کو مندمل کرنا شروع کرتا ہے یہ عمل ٹریٹمنٹ کے بعد تقریباً 21 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ ٹریٹمنٹ مہینے میں صرف ایک دفعہ ہی کیا جاتا ہے۔ اس کا پورا ٹریٹمنٹ 8 سے 10 نشستوں میں مکمل ہوتا ہے لیکن کچھ خواتین کو 3 سے 4 نشستوں میں ہی فرق پڑ جاتا ہے تو وہ مزید اس کو آگے نہیں چلاتیں۔
یہ ٹریٹمنٹ مردوں اور خواتین دونوں میں کیا جاتا ہے۔ بوٹوکس وغیرہ سے پہلے بھی اس کو کیا جاتا ہے تو رزلٹ اچھا آتا ہے۔اس عمل سے بہت معمولی سی تکلیف ہوتی ہے جو کہ پتہ بھی نہیں چلتی اس لئے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ اپنے چہرے کے داغ دھبوں سے پریشان ہیں وہ باآسانی اس کو کروا سکتے ہیں ۔ڈاکٹر شائستہ کے کلینک میں یہ ٹریٹمنٹ ماہر ڈرما ٹولوجسٹ کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔