سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے

سر میں خشکی ایک عام کیفیت ہے جو کسی بھی وقت لاحق ہوسکتی ہے لہٰذا اس کے لیے درجنوں ٹوٹکے اور علاج تجویز کیے جاتے رہے ہیں لیکن غیرروایتی طور پر خشکی کو ان ٹوٹکوں سے بھی دور کیا جاسکتا ہے جس کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔

ناریل کا تیل

coconut oil for dry hair

سر سے خشکی دور کرنے کا سب سے مؤثر علاج کھوپرے کے تیل میں بھی پنہاں ہے۔ میری لینڈ امریکا کی ماہرِ جلد کے مطابق کھوپرے کا تیل سر میں خشکی کی پرتوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ان کا مشورہ ہے کہ سر کی جڑوں میں اس کا مساج اس طرح سے کیا جائے کہ تھوڑا تیل لے کر اسے جڑوں اور کھوپڑیوں میں ہلکے ہاتھ سے مالش کی طرح لگایا جائے اور اس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔ تیل جتنی دیر رہے گا، اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ بعض لوگ پوری رات ناریل کا تیل سر میں لگا رہنے دیتے ہیں اور کپڑا یا تولیہ وغیرہ لپیٹ کر سوجاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

apple vinegar for dry hair

سیب کے سرکے میں پی ایچ کی بلند مقدار ہوتی ہے جو سرمیں خشکی کو روکتی ہے۔ لیکن سرکے کو سر میں براہِ راست لگانے کی بجائے پہلے اس میں آدھی مقدار پانی شامل کرکے اس کی شدت کو ہلکا کرلیجئے۔ اس کے بعد مکسچر کو دھیرے دھیرے سر پر مالش کے انداز میں لگائیں۔ 15 منٹ بعد اچھے شیمپو سے سر دھولیں؛ ایک ہفتے میں خشکی سے نجات مل جائے گی۔

ایسپرین

aspirin for dry hair

ایسپرین کی گولی ہر گھر میں ہوتی ہے جس میں سیلی سائیلک ایسڈ ہوتا ہے جو خشکی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسپرین کی چند گولیاں کچل کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں پانی ملاکر اس کا ایک پیسٹ سا بنالیں اور اسے سر کی جڑوں میں لگائیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے شیمپو میں ملا کر بھی سر دھوسکتے ہیں۔

Khushki Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khushki Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushki Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10277 Views   |   15 Dec 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے

سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔