How to Make Your Teeth Grow Back Faster
دانت قدرت کا انمول تحفہ ہیں جو خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کے ضامن بھی ہوتے ہیں۔ کسی بالغ انسان کا دانت ٹوٹ جائے تو تکلیف دہ سرجری کے ذریعے مصنوعی دانت لگانا پڑتا ہے جس پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں لیکن اب جدید طریقوں کے بجائے قدرتی طریقے سے اپنے دانت خود اگائے جاسکتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر جیریمی ماو کی سربراہی میں طویل تحقیق کے بعد ایک ایسا قدرتی طریقہ دریافت کیا ہے جس میں اسٹیم سیلز کے ذریعے 9 ماہ میں قدرتی طور پر دانت اگانا ممکن ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیم سیلز ان خلیوں کو کہتے ہیں جو جسم کے کسی بھی عضو میں موجود خلیات بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹرجیریمی کے مطابق اسٹیم سیلز نئے دانتوں کی نشوونما میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور اس قدرتی طریقے کی دریافت کے بعد دانتوں کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسٹیم سیلزکودانتوں کے ساتھ ملاکر ان میں ٹشوز شامل کرتے ہوئے نئے دانت اگائے جاسکتے ہیں۔
اگر کوئی دانت ٹوٹ جائے تو اس کے نچلے حصے میں موجود خالی مسوڑھے کے اندر اسٹیم سیلز اور ٹشوز کا ملاپ کرنے سے دانت دوبارہ اگنا شروع ہوجاتا ہے۔ اسٹیم سیلز ان خلیات کو جنم دیتے ہیں جو ٹوٹے ہوئے دانت کو دوبارہ اگانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں؛ اور یوں نیا دانت بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ طریقہ دانت اگانے کا قدرتی اور آسان عمل ہے تاہم یہ صبر آزما بھی ہے کیونکہ یہ عمل 9 ہفتے لیتا ہے۔ اس قدرتی طریقے سے مصنوعی دانتوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔اور بار بار ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ قدرتی طریقہ اپنے آپ میں مکمل اور ہر ایک کے لیے ہے یعنی جو چاہے اسے آزما سکتا ہے۔یہ تحقیق ابھی طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہی ہے اور اگر کامیاب ثابت ہوگئی تو آنے والے چند برسوں میں مصنوعی دانت لگانے اور بتیسی بنانے والوں کا کاروبار شدید طور پر متاثر ہوسکتا ہے۔
Teeth are priceless gift from the nature. Teeth make a person beautiful as well as good healthy teeth are sign of good overall health. If an adult loses his tooth, he has to go for an artificial tooth which is possible with a very painful and costly way.
Here we are telling you how to make your teeth grow back faster naturally.
Tags: How to Grow Teeth Again Naturally Dant Ugane Ka Tarika Regrow Missing Teeth Teeth Growing Tips in Urdu