میرا بیٹا 60 سال کا ہے اور میری عمر 88 سال ہے لیکن میں نے خود کو جوان رکھنے کے لئے ۔۔۔ بڑھاپے کو شکست دینے والی عورت نے کیا کیا ؟ جانیں

کچھ خواتین اپنی صحت اور فٹنس کے بارے میں بہت محتاط رہتی ہیں اور وہ اتنا خیال رکھتی ہیں کہ ان کو دیکھ کر معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ ان کی عمر اتنی زیادہ ہے، یہ بلکل جوان لگ رہی ہوتی ہیں، بلکل ایسی ہی ایک 88 سالہ بُزرگ خآتون کی کہانی ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

ناہیدہ کی فٹنس:

ناہیدہ عابدین ایک لبنانی خاتون ہیں اور ان کی عمر 88 سال ہے۔ ان کے 4 بچے ہیں اور سب سے بڑے بیٹے کی عمر 60 سال ہے۔ ان کے کئی پوتے پوتیاں ہیں۔ چالیس سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور یہ بلکل اکیلی تھیں، مگر ان کے دیور اور دیگر رشتے داروں نے ان کی مدد کی اور انہوں نے اپنی محنت سے اپنے بچوں کو خوب پڑھایا لکھایا ہے، سب ہی بخوشی اپنے گھروں میں آباد ہیں۔ کچھ سال قبل ان کی طبیعت بہتر نہیں تھی اور ڈاکٹر نے ان کو فٹ رہنے کے لئے کہا تھا، ساتھ ہی مشورہ کیا تھا کہ ان کو جم جانے کے لئے کہا تھا۔
ناہیدہ کہتی ہیں:
'' میں پہلی بار اپنے پوتے اور دیور کے ساتھ جم گئی اور جب ٹرینر مجھے سکھاتے تھے، بتاتے تھے تو مجھے بہت شرم آتی تھی کہ وہ مجھے بتا رہے، میرے بیٹوں کی عمر کے ہیں اور میرے ٹرینر ہیں۔ لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ خود کو فٹ رکھنا ہے، اور اب میں خود ایک جم کی ٹرینر ہوں۔''
لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ:
'' خاتون ہو کر مردوں جیسے کام کرتی ہو، تمھیں کیا ضرورت ہے اتنی فٹ رہنے کی۔''
مگر میں کہتی ہوں: '' میرے لئے عمر صرف ایک نمبر ہے، ہمیں وہ کام کرنا چاہیئے جس میں ہم سکون محسوس کریں اور مجھے جم جا کر ورزش کرنے سے زیادہ سکون دہ کچھ نہیں لگتا۔''
ناہیدہ مزید کہتی ہیں: '' میں نے اب تک 1000 لوگوں کو ٹریننگ دی ہے اور سب بلکل فٹ اور صحت مند ہیں، جس وقت مجھے فٹنس ٹرینر کا سرٹیفیکٹ ملا، مجھے لگا کہ میں نے کوئی بڑا کام انجام دے دیا ہو، اور یہ حقیقت ہے اس عمر میں خود کو اس طرح فٹ رکھنا شاید میرے لئے سب سے بڑا امتحان تھا۔''
میں ان لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میری فٹنس کو دیکھ کر یہ نہ سوچیں کہ ہم کیسے کریں گے یا ہم نہیں کرسکتے، بلکہ یہ سوچیں ہمیں کرنا ہے، ہم سے زیادہ صحت مند کوئی نہیں ہے۔ اس بات کو سوچ کر آپ بھی صحت مند رہ سکیں گے۔ میں صرف فٹنس ٹرینر نہیں ہوں میرا اپنا الگ کاروبار بھی ہے اور میں سب کچھ اس عمر میں باآسانی نبھا رہی ہوں۔

Aurat Budhape Me Itne Fit Kesy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aurat Budhape Me Itne Fit Kesy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aurat Budhape Me Itne Fit Kesy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   3207 Views   |   27 Mar 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرا بیٹا 60 سال کا ہے اور میری عمر 88 سال ہے لیکن میں نے خود کو جوان رکھنے کے لئے ۔۔۔ بڑھاپے کو شکست دینے والی عورت نے کیا کیا ؟ جانیں

میرا بیٹا 60 سال کا ہے اور میری عمر 88 سال ہے لیکن میں نے خود کو جوان رکھنے کے لئے ۔۔۔ بڑھاپے کو شکست دینے والی عورت نے کیا کیا ؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا بیٹا 60 سال کا ہے اور میری عمر 88 سال ہے لیکن میں نے خود کو جوان رکھنے کے لئے ۔۔۔ بڑھاپے کو شکست دینے والی عورت نے کیا کیا ؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔