Asma Abbas Face Treatment Goes Wrong
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور ہر دلعزیز اداکارہ اسما عباس ہمیشہ اپنی دلکش اداکاری اور خوش مزاج شخصیت کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ فن کی دنیا میں ان کا تعلق ایک باصلاحیت فیملی سے ہے جس کی تین نسلیں شوبز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔
حالیہ دنوں ان کے یوٹیوب چینل پر خاموشی چھائی ہوئی تھی، جس کی وجہ آخرکار اسما نے خود بتا دی۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے چہرے پر فریکلز (جھائیاں) بہت زیادہ ہو گئی تھیں۔ یہ اُن کے خاندان میں موروثی ہیں – ان کے والد اور بہن کو بھی یہی مسئلہ تھا۔ لیکن کیموتھراپی کے بعد یہ مسئلہ تیزی سے بڑھ گیا۔
ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ فریکلز کو ہٹانے کا مؤثر طریقہ صرف "کاؤٹری" کا ہے، یعنی برقی طریقے سے انہیں جلانا۔ مسلسل فاؤنڈیشن لگانے سے تنگ آ کر انہوں نے یہ عمل کروا لیا۔ مگر مسئلہ تب پیدا ہوا جب وہ اس عمل کے فوراً بعد اپنی بیٹی اور بہو کے ساتھ ایک فیس ماسک لگا بیٹھیں۔
افسوس کہ وہ ماسک اُن کی جلد کو سوٹ نہ کر سکا اور چہرے پر شدید الرجی ہو گئی۔ اب ان کا چہرہ سرخ دھبوں سے بھر گیا ہے اور خاصا تکلیف دہ بھی ہو چکا ہے۔
ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام، صبر اور باقاعدہ دوا لینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مگر فی الحال اسما عباس کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلدی صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنی مسکراہٹ اور مثبت توانائی کے ساتھ واپس آئیں گی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Face Treatment Goes Wrong and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Face Treatment Goes Wrong to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.