Rajab Butt & Family Wheelchair Umrah Sparks Debate
"یہ سب جوان اور صحت مند لوگ وہیل چیئر پر کیوں بیٹھے ہیں؟"
جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا:
"کیا سب کے سب معذور ہیں؟"
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو یوٹیوبر رجب بٹ کی نئی ویڈیو دیکھ کر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ معروف یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت شدید تنازعات کی زد میں ہیں۔ جہاں وہ پہلے بھی کئی قانونی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں، وہیں اس بار 295 پرفیوم لانچ کرنے پر ان کے خلاف توہینِ مذہب کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رجب بٹ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ ادا کر رہے ہیں، لیکن ان کے ہر عمل پر تنقید کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اور ان کے تمام اہلخانہ وہیل چیئر پر صفا و مروہ کی سعی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی!
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ سب محض دکھاوا ہے۔

یہ تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی قانونی شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 295 کے نام سے پرفیوم لانچ کرنا ان کے لیے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر چکا ہے اور اب ان کا عمرہ بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے!
اس تمام صورتحال پر رجب بٹ اور ان کے اہلخانہ نے وضاحت دی کہ:
"وہیل چیئر کا استعمال ہمارا ذاتی فیصلہ تھا، کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں کیا۔"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rajab Butt And Family Wheelchair Umrah Sparks Debate and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rajab Butt And Family Wheelchair Umrah Sparks Debate to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.