ہر گھر میں استعمال ہونے والی ”ہلدی“ کا ایک ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ اس کا استعمال کئے بنا رہ نہ پائیں گے

پاکستان بھر میں کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ عام دردکش ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں ہلدی کسی انجری کے نتیجے میں ہونے والی تکلیف میں کمی لانے کے لیے دردکش ادویات سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عام درد کش ادویات کے مقابلے میں کسی انجری کے علاج کے لیے ہلدی میں پائے جانے والا جز curcumin زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے جس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دردکش ادویات کا انتخاب معدے سے متعلق پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اٹلی میں ہونے والی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہلدی میں موجود جز محفوظ علاج ثابت ہوتا ہے جو جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والے اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

حققین کا یہ بھی ماننا تھا کہ ہلدی جوڑوں کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے جس کے کسی قسم کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ورم کش ادویات کے نتیجے میں معدے پر مضر اثرات مرتب ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہلدی اس حوالے سے ایک بہتر انتخاب ہے۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین ریویو فار میڈیکل اینڈ فارمالوجیکل سائنسز جنرل میں شائع ہوئے۔ پاکستان بھر میں کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ عام دردکش ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4765 Views   |   30 Mar 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہر گھر میں استعمال ہونے والی ”ہلدی“ کا ایک ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ اس کا استعمال کئے بنا رہ نہ پائیں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہر گھر میں استعمال ہونے والی ”ہلدی“ کا ایک ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ اس کا استعمال کئے بنا رہ نہ پائیں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.