فوائد سے بھرپور الائچی کے تیل کو استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت۔۔۔ جانیں اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

الائچی ایک قدرتی مائوتھ فریشنر ہے جو آپ کی سانسوں کوتازگی فراہم کرتی ہے اور ہم سب کے کچن میں موجود ہی ہوتی ہے چونکہ تیکھےکھانے ہوں یا کوئی میٹھا آئٹم الائچی تو لازمی ڈلتی ہے. الائچی کے اگر تیل کی بات کی جائے تو وہ بھی اپنی افادیت میں کسی بھی مہنگے آئل سے کم ہر گز نہیں ہے اب اس بات کا اندازہ آپ ماہرین کی اس تحقیق سے لگا سکتے ہیں۔
امریکن ریسرچ جنرل کے مطابق:" الائچی کے آئل میں صحت کے وہ راز پنہاں ہیں جو جان لیں ان کے لئے بیماریوں سے نجات اور جو نہ جانیں ان کے لئے ضروری ہے کہ جانیں کیونکہ اس میں روزمرہ کے عام مسائل سے لے کر کینسر جیسے امراض کی شفاء پوشیدہ ہے۔ "

غذائیت:
الائچی کے فوائد سے تو آپ واقف ہوں گے ہی کہ اس میں صفر کیلوریز، پوٹاشیئم، سوڈیئم، وٹامن اے، سی ، ڈی اور کوبالامن پایا جاتا ہے جبکہ اس کے آئل کا ذکر کیا جائے تو اس میں ان تمام عناصر کے ساتھ سبینین ، لیمونین ، ٹیرپینی ، یوجینول ، سینیول ، نیروول ، جیرانول ، لنلول ، نیروڈیلول ، ہیپٹنون ، بورنیول ، الفا ٹیرپینیول ، بیٹا ٹیرپینول ، ٹیرپینیل ایسیٹیٹ ، الفا پنینی ، میرسن ، سائرین ، لینائل ایسٹیٹ اور ہیپاٹکوسین جیسے اہم اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی افادیت ہماری اچھی صحت کے لئےحیران کن ہے۔

فوائد:
• الائچی کا تیل آنتوں کی سوزش میں کمی کے لئے مفید ہے ساتھ ہی سینے کی جلن اور متلی کی صورت میں بھی اچھا ہے۔
• یہ خون کی گردش بہتر بناتا ہے اور سردرد کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
• ہر قسم کے کھانے کے بعد ہونے والی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• سانس میں بدبو آئے تو بھی آپ اس آئل کو پی سکتے ہیں لیکن صرف آدھا چمچ ، اور یہی آپ کو بہت زیادہ تازگی دیتا ہے۔
• جن لوگوں کوقبض کی مستقل شکایت رہتی ہے وہ الائچی کے آئل کو سلاد کے اوپر ڈال کر استعمال کریں انکا معدہ صحیح رہے گا۔
• بالوں کے گرنے کی شکایت میں بادام کے تیل کے ساتھ الائچی کا تیل مکس کرکے لگانے سے بال بھی گرنا بند ہوں گے اور نئے بال بھی اگنے لگیں گے۔
• سانس کے امراض میں اس تیل کا ایک قطرہ اپنی ناک میں روزانہ لگائیں اور پسلیوں میں اس کی مالش کریں پھر دیکھیں سانس بھی بحال ہونے لگے گی اور دمہ کا مرض بھی کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔
• ڈپریشن ہو یا بے چینی ، نیند نہ آنے کی تکلیف ہو یا گھبراہٹ یہ تیل آپ کی مدد کرے گا۔
• اعصابی نظام کی بہتری میں بھی یہ آئل استعمال کیا جاتا ہے۔
• ناخنوں میں فنگس لگ جائے یا کوئی چوٹ اس تیل کو ضرور لگائیں چونکہ یہ اینٹی سیپٹک ہے زخم بھی جلد بھرے گا اور جراثیموں سے بچانے میں بھی مفید ہے۔
• جن لوگوں کو کم یورین آنے کی شکایت ہوتی ہے یہ ان کے لئے بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور جسم سے تمام فاضل مادوں کے اخراج میں سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔

استعمال:
آپ اس کو سلاد پر ڈال کر بھی استعمال کرسکتے ہیں، مالش کرکے بھی اور پی بھی سکتے ہیں لیکن کسی بھی تکلیف میں پیئیں آدھے چمچ سے زیادہ ہر گز نہ پیئیں۔

گھر میں بنانے کا طریقہ:
الائچی کا تیل گھر میں بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے؛
• الائچی کو چھیل کر اس کا چھلکا الگ کرلیں اور دانے الگ کرلیں۔
• چھلکوں کو پانی میں بھگو دیں۔
• اب ایک پتیلی میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ، چنبیلی کا تیل ڈالیں اور ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں کہ یہ دونوں تیل آپس میں مکس ہوجائیں۔
• اس کے بعد الائچی کے دانے اور ساتھ ہی لونگ کا پاؤڈر شامل کریں اور جب تک تیل کا رنگ کالا نہ ہوجائے خوب پکائیں ۔
• اب بھیگے ہوئے الائچی کے چھلکوں کو پھینک دیں اور اس کا پانی بھی تیل میں شامل کرلیں اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر کم از کم بیس منٹ پکنے دیجئے۔
• لیجئیے تیار ہے الائچی کا ایسا تیل جو ہر گھر میں ہونا لازمی ہے تاکہ آپ بھی صحت مند رہیں۔

Elaichi Cardamom Oil Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Elaichi Cardamom Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Elaichi Cardamom Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12402 Views   |   28 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

فوائد سے بھرپور الائچی کے تیل کو استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت۔۔۔ جانیں اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

فوائد سے بھرپور الائچی کے تیل کو استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت۔۔۔ جانیں اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فوائد سے بھرپور الائچی کے تیل کو استعمال کریں اور پائیں بھرپور صحت۔۔۔ جانیں اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔