اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے بعد پانی پی لیتے ہیں تو ۔۔ سیب کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

سیب کے بارے میں یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ ایک سیب روزانہ کھائیں اورڈاکٹرسے دور رہیں۔ جی ہاں سیب ایک مفید پھل ضرور ہے لیکن ہر چیز کھانے کے کچھ آداب ہوتے ہیں، خاص کر پھلوں اور سبزیوں کے بعد پانی پینے سے اکثرخطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ویسے تو سیب آئرن، فاسفورس، پوٹاشئیم،مینگنیز،وٹامن سی، بی 6 سے بھرے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں اینٹی اکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کے بعد پانی پی لیتے ہیں تو ذرا ٹہرئیے! آج یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ سیب کھا کر پانی پیتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا کیا نقصان اٹھا پڑ سکتا ہے۔ سیب کھانے کے کتنی دیر کے بعد پانی پینا چاہیے؟

نقصان دہ عادت سے چھٹکارہ پائیں:

ہمارا جسم قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے ۔ اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو ہمارے معدے میں موجود تیزاب اس کھانے کو توڑ کر اس کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں ، یا یوں کہہ لیں کہ معدے کا پی ایچ لیول تیزابی ہوتا ہے۔ اگر ہم کچھ بھی کھا کر فوراً پانی پی لیتے ہیں تو یہ پانی پینا ہمارے پی ایچ لیول کو متاثر کرتا ہے۔ اسی طرح جب بھی ہم پھل وغٰرہ کھاتے ہیں یا یہ سمجھ لیں کہ چونکہ پھلوں میں قدرتی چینی موجود ہوتی ہے تو اسی طرح جب سیب کھا کر پانی پیتے ہیں تو یہ اس تیزبی لیول کو ہلکا اور پتلا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے تیزاب اپنا کام نہیں کرپاتا اور غذا کو ہضم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے ساتھ معدے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بننا شروع ہو جاتی ہے جس سے گیس کی تکلیف ہونے لگتی ہے یا بھاری پن پیدا ہونے لگتا ہے اس کےعلاوہ گیسٹرک جوس اور ہاضمے کے لیے ضروری انزائمز بڑھ جاتے ہیں۔ رس پتلا ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ سیب یا دوسرا کوئی پھل کھا کر پانی پیتے ہیں تو یہ آپ کے لئے مضرِ صحت ہوگا۔ اسی لئے کچھ بھی کھانے کے بعد پانی پینے کی عادت کو چھوڑنا ہی بہتر ہوگا۔

سیب کے بعد پانی پینے کے مضر اثرات:

پھلوں کے بعد پانی پینے سے معدے میں تیزابیت بڑھ سکتی ہے اورسینے میں جلن کی بھی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔
نظامِ انہظام متاثر ہوتا ہے۔ کھانا بھی صحح ہضم نہیں ہوتا جس سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انسولین بھی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
گیس اور اپھارہ کی شکایت ہو سکتی ہے۔
بدہضمی سے منسلک بیماریاں، قے، دست ، متلی وغیرہ کا امکان پیادا ہوجاتا ہے۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ سیب کے علاوہ بھی کوئی بھی پھل کھائیں تو اس سے فوراً پہلے اور بعد دونوں صورتوں میں پانی سے گریز کریں۔ یہی آپ کے لے بہتر ہے۔

Saib Ke Baad Pani Peena

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Ke Baad Pani Peena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Ke Baad Pani Peena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6258 Views   |   22 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے بعد پانی پی لیتے ہیں تو ۔۔ سیب کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے بعد پانی پی لیتے ہیں تو ۔۔ سیب کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے بعد پانی پی لیتے ہیں تو ۔۔ سیب کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔