اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا، شارٹ ٹرم میموری لاس کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے بتایا آسان اور موثر نسخہ

اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا ، اس کی وجہ سے ہی بھولنے کی بیماری، گردن، کندھوں میں درد یہ سب چیزوں کے لئے یہ ریمیڈی بہت موثر ہے۔ آج کل زندگی میں اسٹریس اور پریشانیاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ اس سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے۔ کسی کو مالی ، کسی کو ذہنی، کسی کو ازدواجی ، کسی کوبچوں کی ، کسی کو جاب کی ،غرض کوئی نہ کوئی پریشانی ہر ایک کو لاحق ہے۔ وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو کہ بغیر کسی دوا کے اپنی نیند سوتے ہیں ، اپنے گھر اور فیملی کو انجوائے کرتے ہیں۔ لیکن جو لوگ اپنی اعصابی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

سفید تل 50 گرام
خشخاش 50 گرام
بادام 50 گرام
کدو کے بیج 50 گرام
کاہو کے بیج 50 گرام
مصری 150 گرام

اگر ذائقہ اور بڑھانا چاہیں تو کھوپرا ڈال لیں۔ ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں۔ خشخاش میں مٹی بہت ہوتی ہے تو اس کو پہلے دھو لیں پھر بھگو کر تھوڑی دیر رکھیں مٹی صاف ہو جائے تو پھر استعمال کریں۔ اس کے علاوہ مصری بھی علیحدہ سے کوٹ لیں۔ ورنہ اس سے آپ کی مشین خراب ہو سکتی ہے۔ مصری چونکہ خاصی سخت ہوتی ہے اس لئے اس کو ہاون دستے میں کوٹ کر اس میں ملا لیں۔ یہ بہت مزیدار پاؤدر بنتا ہے۔ کاہو کے بیج نہ پیسیں بلکہ ویسے ہی ملا لیں۔ ایک گلاس دودھ میں ایک کھانے کا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر پئیں۔ اس سے آپ کی بے خوابی، ٹینشن، اسٹریس، تھکن اور جسم کا درد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

Asabi Kamzori Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Asabi Kamzori Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asabi Kamzori Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7256 Views   |   10 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا، شارٹ ٹرم میموری لاس کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے بتایا آسان اور موثر نسخہ

اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا، شارٹ ٹرم میموری لاس کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے بتایا آسان اور موثر نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اعصابی کمزوری، چڑچڑا پن، ذہنی تناؤ، اینزائٹی، بے خوابی اور ان کی وجہ سے اینسومنیا، شارٹ ٹرم میموری لاس کا علاج ڈاکٹر بلقیس نے بتایا آسان اور موثر نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔