قد بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جن سے آپ کا قد 18 سال کی عمر کے بعد بھی بڑھ سکتا ہے

عموماً آپ نے دیکھا ہوگا جن لوگوں کے قد چھوٹے ہوتے ہیں ان میں سے اکثر احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں، کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے اسکا قد لمبا ہو۔ انسان کا قد ایک ایسی اہم چیز ہے جس کے زریعے اس میں اعتماد آتا ہے اور اسکی شخصیت ابھر کر سامنے آتی ہے۔

بچپن سے ہم نے سنا ہے کہ قد 18 سال کی عمر تک ہی بڑھتا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے کچھ لوگوں کا قد اسکے بعد بھی بڑھتا ہے اور بڑھ سکتا ہے، اور وہ کیسے ممکن ہے؟ اسکے لیئے بس اپنی روزمرہ زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہونگی اور کیا ہیں یہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں

کیلشیم اور وٹامن ڈی والی غذائیں:

قد بڑھانے کے لئے جسم کو کیلشیم اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار فراہم کرنا لازمی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ایسی غذا کا استعمال کریں جن میں کیلشیم اور وٹامن ڈی زیادہ ہو اور آپ کے جسم میں اس کی کمی پوری ہو سکے اس کے لئے مچھلی، دودھ، دہی، انڈا، مشروم وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آسوگاندھ کا پاؤڈر:

یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس کا استعمال قد بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے، اگر 2 کھانے کے چمچ آسوگاندھ کا پاؤڈر گرم دودھ میں ملا کر سونے سے قبل پیا جائے تو جسم کی نشونما تیزی سے ہو گی۔

نیند پوری کرنا:

نیند کا پورا نہ ہونا ہمارے جسم میں مختلف تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے، اس لئے اگر 8 گھنٹے کی مکمل نیند لی جائے تو اس کا مثبت اثر آپ کی جسمانی نشونما پر بھی پڑے گا اور آپ کا قد بڑھ سکے گا۔

ورزش اور یوگا کرنا:

روزش آپ کی جسمانی نشونما میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، اگر آپ روزانہ چہل قدمی، جاگنگ، مختلف ورزش اور کھیل وغیرہ میں حصہ لیں تو یہ آپ کے قد بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اور یوگا کرنے سے انسان کے جسم سے ٹینشن اور دباؤ ختم ہوتا ہے اور اس سے جسم کو نشونما میں مدد ملتی ہے جب آپ یوگا کریں گے تو جسم کے پٹھے کھچیں گے اور اس طرح جسم میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

مثبت سوچ اور طرزِ زندگی:

یہ ضروری نہیں کہ اگر قد کم ہو تو آپ خود پر توجہ ہی نہ دیں اور احساسِ کمتری کا شکار ہوجائیں، بلکہ جہاں اس کو بڑھانے کے لئے ٹپس استعمال کریں وہیں غیر ضروری اور مضرِ صحت اشیاء کا استعمال بھی ترک کر دیں، ساتھ ہی اُٹھنے بیٹھنے میں اپنے جسم کو سیدھا رکھیں جھک کر نہ بیٹھیں اور خود پر اعتماد بحال کریں۔

Qad Barhane Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qad Barhane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qad Barhane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2720 Views   |   01 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

قد بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جن سے آپ کا قد 18 سال کی عمر کے بعد بھی بڑھ سکتا ہے

قد بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جن سے آپ کا قد 18 سال کی عمر کے بعد بھی بڑھ سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قد بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو جانیئے کچھ ایسے طریقے جن سے آپ کا قد 18 سال کی عمر کے بعد بھی بڑھ سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔