ورس ایک ایسی جڑی بوٹی جس میں ہے آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل

ورس ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو جلد کو جواں رکھنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی یہ صدیوں سے اس مقصد کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ کیو نکہ ہمیشہ سے انسان کی یہی خواہش رہی ہے کہ وہ سدا جوان نظر آئے لیکن اسٹریس، نیند کی کمی،آلودگی، متوازن غذاکا نہ ہو نا اوربڑھتی عمر یہ ایسے عوامل ہیں جس سے چہرہ اپنی شادابی کھونے لگتا ہے۔ اکثر خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لئے بہت سے جتن کرتی ہیں بازار سے مہنگی پروڈکٹس خریدتی ہیں اور گھر یلو ٹوٹکوں سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں،لیکن نتیجہ حسب منشا ء کم ہی نکلتا ہے۔ ورس میں جھریاں مٹانے کی حیرت انگیز خواص پائے جاتے ہیں، یہ زعفران کی طرح نظر آتی ہے اسی لئے اسے کسی حد تک زعفران کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے۔اسے خالص زیتوں کے تیل میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے اس کس طرح بنایا جاتا ہے جانتے ہیں۔

اجزاء:

ورس پانچ گرام
ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل ایک کپ

ترکیب:

ورس کو زیتون کے تیل میں شامل کر کے صرف دو منٹ تک گرم اور ٹھنڈا ہو نے پر کسی بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور ایک دن بعد اسے استعمال کریں اسے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگائیں جھریاں نہ صرف دور ہو جائیں گی بلکہ چہرہ بلکل صاف ہو جائے گا۔

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6669 Views   |   10 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 September 2023)

ورس ایک ایسی جڑی بوٹی جس میں ہے آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل

ورس ایک ایسی جڑی بوٹی جس میں ہے آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ورس ایک ایسی جڑی بوٹی جس میں ہے آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔