ان سبزیوں کو پتوں سمیت پکائیں ، غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

قدرت کے کارخانے میں میں کوئی بھی چیز بے مصرف نہیں۔ سبزیاں جتنی صحت افزا ہیں وہیں ان کے پتے بھی اتنے ہی صحت بخش ہیں۔(ہمیں بہت سی سبزیاں پتوں کے ساتھ ملتی ہیں مگر ہم ان پتوں کو غیر اہم سمجھ کر پھینک دیتے ہیں)۔ ان پتوں کو آپ مختلف پکوان میں استعمال کر کے صحت کے خزانے حاصل کر سکتے ہیں۔

مولی کے پتوں سے بہترین سلاد تیار کریں

مولی کے پتے آئرن، کیلشیم، فولک ایسڈ اور وٹامن سی سے بھر پور ہیں۔ سلاد میں ان کا استعمال صحت کے ساتھ ذائقے کو بھی بڑھاتا ہے۔ مولی کے پتوں کو نہ صرف مختلف قسم کے اچار اور سوپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے، بلکہ مزے کی سمودی بھی تیار کرسکتے ہیں۔

گاجر کا جوس پتوں کے ساتھ بنائیں

گاجرمیں کئی صحت بخش اجزا جیسے وٹامن اے، سی، کے اور بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائے جاتے ہیں۔ گاجرکا جوس ہمیشہ پتوں کے ساتھ بنائیں اس طرح جوس کو فائبر کے ساتھ مزید صحت بخش بنائیں۔ گاجر کے پتوں کو بھی جوس سوپ اور سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

چقندر کے پتوں سے کئی طرح کی ڈشیں تیار کریں

چقندر کے پتوں میں بھی وٹامن بی 1، 2، 6، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور زنک جیسے کئی صحت بخش اجزا موجود ہوتے ہیں۔ انہیں سوپ، پیزا، پاستہ، سینڈوچ، آملیٹ، پیسٹو اورسلاد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اروی کے پتوں سے مزیدار رول تیار کریں

اروی کے پتوں میں وٹامن اے، سی، آئرن، کیلشیم، کوپر، میگنیز، اومیگا تھری کے علاوہ بھی کئی اور صحت بخش عناصر جو کئی بیماریوں سے بچائو کا ضامن ہیں پائے جاتے ہیں۔ اروی کے پتوں سے مزیدار رول اور کری تیار کریں، اس کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ شامل کر کے مزیدار پکوان تیار کر سکتے ہیں۔

Sabziyon Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabziyon Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabziyon Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2749 Views   |   31 Oct 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ان سبزیوں کو پتوں سمیت پکائیں ، غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

ان سبزیوں کو پتوں سمیت پکائیں ، غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان سبزیوں کو پتوں سمیت پکائیں ، غذائیت کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔