ساگودانہ جسے عام طور پر سابودانہ بهی کہتے ہیں یہ "ساگو" نامی درخت کا پھل کہلاتا ہے۔ یہ موتی کی طرح سفید دانے ہوتے ہیں جنہیں دودھ یا پانی میں پکایا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں۔
ساگو دانہ میں 94 فیصد نشاستہ، 0.2 گرام پروٹین، 0.5 گرام غذائی ریشہ، 10 ملی گرام کیلشیم، 1.2ملی گرام لوہا شامل ہوتا ہے۔
ساگودانہ کے فوائد آپ بھی جانیں اور اس کو اپنی غذا میں استعمال کریں تاکہ آپ بھی صحت مند رہ سکیں۔
٭ ساگودانہ کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے۔
٭ اس میں موجود کیلشیئم، آئرن اور فائبر قد بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
٭ ساگودانہ میں موجود پوٹاشیم خون کی گردش کو بہتر بنانے میں معاون ہوتا ہے۔
٭ اگر آپ ساگودانہ کا ناشتہ کریں تو پورا دن چست و توانا رہ سکتے ہیں ۔
٭ ساگودانہ میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی کمپلیکس ہوتا ہے جو بچوں کی مناسب نشونما میں مدد دیتا ہے۔
٭ یہ آپ کے انہضام کے نظام کو بہتر بناتا ہے ۔
٭ اس کے استعمال سے معدے کے عام مسائل جیسے قبض، بدہضمی اور گیس وغیرہ کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
٭ سفید ساگودانہ جسم کی چربی بھی کم کرتا ہے ۔
Read Blog about ساگو دانہ کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ چھوٹے دانوں کے بڑے فوائد جانیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ساگو دانہ کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ چھوٹے دانوں کے بڑے فوائد جانیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.