دودھ میں جلیبی ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے ؟ جانیئے اس میں صحت کے کون کون سے راز پوشیدہ ہیں

جلیبی پاکستان میں سب سے زیادہ بکنے والی میٹھی اشیاء ہے جسے لوگ عام دنوں میں شام کی چائے کے ساتھ بہت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ آپ نے اکثر سردیوں میں دیکھا ہوگا کہ لوگ گھروں میں اور دودھ کی دکان کے باہر بیٹھے دودھ میں جلیبی ڈال کر کھا رہے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتہ ہے اسے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

جلیبی جب گرم دودھ میں ڈبو کر کھائی جاتی ہے تو اس کی حیثیت صرف ایک مٹھائی کی نہیں رہتی ہے بلکہ یہ یونانی حکما کے مطابق ایک طاقت فراہم کرنے والے کشتے میں تبدیل ہو جاتی ہے اور بیش بہا طبی فوائد کی حامل غذا بن جاتی ہے، دودھ جلیبی کو کھانے کے اہم طبی فوائد مندرجہ ذیل ہیں-

سردی سے بچاتی ہے

دودھ اور جلیبی کا ملاپ کیلشیم، پروٹین اور کاربوہائيڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور جسم میں گرمی مہیا کرتی ہے جو کہ سردی کے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے اور جسم کو سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے-

جسم کے درد کو دور کرتی ہے

سردی کے موسم میں ہڈیوں میں درد ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے خاص طور پر جوڑوں کے درد کے مریض اس موسم میں ان دردوں سے بہت پریشان نظر آتے ہیں- ایسے مریض دن میں ایک بار دودھ جلیبی کا استعمال کریں اس سے ان کی ہڈيوں کی سوزش میں نہ صرف کمی واقع ہو گی بلکہ دودھ جلیبی کی گرمی سے دردوں میں بھی آرام ملے گا-

پٹھوں کے کھنچاؤ کو ختم کرتی ہے

انسانی جسم میں پٹھے جسم کو نہ صرف حرکت دینے میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام اہم افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- مگر سردی کے موسم میں ان میں سوزش اور سختی کے باعث شدید درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس صورت میں دودھ جلیبی کا ایک پیالہ نہ صرف ان پٹھوں کی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان میں گرمی فراہم کر کے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرتا ہے-

نزلہ زکام میں افاقہ

ناک کا بند ہو جانا یا پھر نزلہ کا بہنا بخار اور سردرد کا سبب بن سکتا ہے اس صورت میں گرم چیزوں کا استعمال نہ صرف اس کیفیت کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ دودھ جلیبی کا روزانہ استعمال اس سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے-

ڈپریشن سے نجات

جلیبی کی مٹھاس انسان کے خوش ہونے والے ڈوپامائن کے افراز کا سبب بنتی ہے جس سے انسان کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے وہ خوشی محسوس کرتا ہے اور اس کو ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے-

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   970 Views   |   01 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ میں جلیبی ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے ؟ جانیئے اس میں صحت کے کون کون سے راز پوشیدہ ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ میں جلیبی ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے ؟ جانیئے اس میں صحت کے کون کون سے راز پوشیدہ ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.