انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور

برتن دھونے کیلیئے صرف ڈش واشر سے کام نہیں چلایا جا سکتا ہے کیونکہ بعض اوقات بھرپور طریقے سے برتن دھونے کے بعد بھی برتنوں میں بدبو رہ جاتی ہے، خاص طور پر انڈے، پیاز، لہسن یا مچھلی وغیرہ کے برتنوں میں۔

دنیا بھر کے باورچی پیاز، مچھلی اور انڈوں کی بدبو سے نجات کے لیے گرم پانی کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں باورچی خانے کے کچھ عام اجزاء ہیں جن کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پا سکتی ہیں۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال کریں:

جب بھی ہم کسی چیز کو صاف کرنے کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلے بیکنگ سوڈا ذہن میں آتا ہے، ہے نا؟ یہ اپنی غیر معمولی صفائی کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ آپ کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے میں بھی مدد کرے گا۔ برتن میں پانی بھریں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا چھڑک دیں، چند منٹ رہنے دیں پھر دھولیں۔ یا پھر بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے رگڑیں اور تھوڑی دیر رکھنے کے بعد دھولیں۔

لیموں:

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ بدبودار برتنوں کو آدھے کٹے ہوئے لیموں سے کئی منٹ تک رگڑیں اور کناروں پر خصوصی توجہ دیں جو اکثر چھوٹ جاتے ہیں اور پھر 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اسکے بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

سفید سرکہ:

اپنے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے انہیں پانی سے دھونا ہے۔ اب ان میں تھوڑا سرکہ ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ دھو لیں۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ برتن کی بُو کتنی جلدی ختم ہو جاتی ہے۔

دار چینی کا استعمال کریں:

کیا آپ جانتے ہیں دارچینی کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ دار چینی کی خوشبو مضبوط ہوتی ہے اور یہ تیز بو کو چھپانے کے لیے اچھی طرح کام کرتی ہے۔ مزید برآں، دار چینی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو جراثیم کو مارنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ آپ برتنوں میں دار چینی کی کچھ چھڑیوں کو ابال سکتے ہیں یا اسی مقصد کے لیے دار چینی کا پاؤڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

Anda Bana Lo To Boo Nhe Jati

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Anda Bana Lo To Boo Nhe Jati and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Bana Lo To Boo Nhe Jati to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2414 Views   |   18 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور

انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔