Dil Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu

ہارٹ فیلیئر سے بچنا ہے تو اس عادت کو اپنائے
روزانہ صرف اور صرف 20 منٹ کی تیز چہل قدمی درمیانی عمر میں ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا مرض کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی۔جون ہاپکنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ بھر میں ڈھائی گھنٹے تک تیز چہل قدمی یا سائیکل چلانے کی عادت صرف 6 برسوں کے دوران جان لیوا امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتی ہے۔مگر کسی قسم کی ورزش نہ کرنا یا چھوڑ دینا دل کے جان لیوا مرض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کسی بھی عمر میں تیز چہل قدمی کو اپنالینا ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔یہاں تک کہ ایسے افراد جنھوں نے زندگی میں کبھی ورزش نہ کی ہو، وہ اس عادت کو اپنا کر 6 برسوں میں ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔ہارٹ فیلیئر دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والا مرض ہے اور اس عارضے میں دل خون کو مناسب مقدار میں پمپ کرنے سے قاصر رہتا ہے، جس سے جسم میں آکسیج کی کمی ہوتی ہے۔عام طور پر ہارٹ فیلیئر کا خطرہ ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس، تمباکو نوشی یا خاندان میں اس کی تاریخ کے نتیجے میں بڑھتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ درمیانی عمر میں ہفتہ بھر میں 150 منٹ کی تیز چہل قدمی ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو 31 فیصد تک کم کرتی ہے۔اسی طرح جو لوگ کبھی بھی ورزش کے عادی نہ رہے ہو، وہ اس عادت کو اپنا کر ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 23 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ ہارٹ فیلیئر کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، تاہم دل کے دیگر امراض کے برعکس ہارٹ فیلیئر کی روک تھام کے لیے موثر ادویات دستیاب نہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

Dil Ki Bimari Ka Ilaj In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ki Bimari Ka Ilaj In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ki Bimari Ka Ilaj In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib Akhtar  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   6636 Views   |   10 Sep 2019
About the Author:

Shoaib Akhtar is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib Akhtar is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

Nice information

  • DR ALLAH RAKHA TAHIR, Faisalabad pakistan

Dil Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu

Dil Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Dil Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔