اس سے پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔۔ اسموگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے چند مفید طریقے

اس وقت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بدترین سطح پر پہنچا ہوا ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر لاہور کی شہری زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور اہم شاہراوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اسموگ سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور دھند کی وجہ سے حادثات بھی جاری ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اسموگ سے بچنے کے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

اسموگ کی وجہ

لاہور میں ناقص فضا کی بڑی وجہ جہاں آلودگی، کچرے کا ڈھیر اور ٹریفک کا دھواں ہے وہیں اس کی ایک بڑی وجہ اسموگ بھی ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار میر کے مطابق ہر سال پاکستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 1 لاکھ 35 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ اسموگ کیا ہے اور یہ سردیوں میں زیادہ کیوں ہوجاتی ہے؟ اور کن طریقوں سے اس کے مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے؟

اسموگ کیا ہے؟

اسموگ دراصل انگریزی کے دو الفاظ smoke اور fog سے ملک کر بنا ہے۔ اسموگ سے مراد ایسی دھند ہے جس میں دھواں اور آلودگی شامل ہو۔ اسموگ سرمئی اور زردی مائل رنگ کی دھند ہوتی ہے جس میں مختلف گیسیں، آبی بخارات، دھول مٹی شامل ہوتے ہیں۔

اسموگ کیسے بنتی ہے اور سردیوں میں بڑھ کیوں جاتی ہے؟

اسموگ بننے کی وجوہات میں گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، فصلوں کو جلانے والی آگ، سردی میں ایندھن کو جلد کر بننے والا دھواں اور دیوالی کے پٹاخے سے پھوٹنے والا دھواں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گندگی، دھول مٹی اور مختلف قسم کی زہریلی گیسیں جیسے کہ کاربن ڈائی آکسائد، کاربن مونو آکسائڈ، نائٹروجن ڈائی آکسائد اور کاربن سلفرآکسائڈ وغیرہ جب سورج کی روشنی سے ٹکراتی ہیں تو اسموگ بننا شروع ہوتی ہے۔ یہ اسموگ سردیوں میں زیادہ اس لئے بنتی ہے کیونکہ عام طور پر پاکستانی اور بھارتی پنجاب میں لگی فصلوں کی کٹائی اور ان کو جلانے کا عمل سردی کے موسم میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں فضا میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا چلتی نہیں بلکہ ٹہر جاتی ہے۔ اس لئے فضا میں موجود اسموگ بھی زیادہ دیر تک ایک جگہ ٹہری رہتی ہے۔

اسموگ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقے

اسموگ سے ہونے والی بیماریوں میں آنکھوں سے پانی بہنا، ناک کان اور گلے میں خارش، کھانسی، نزلے کے علاوہ پھیپھڑوں اور دل کے مرض میں شدید اضافہ شامل ہے۔ اگر مسلسل اسموگ کا سامنا کرنا پڑے تو پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ یہ دمہ کے مرض کو بھی انتہائی حد تک بڑھا دیتا ہے۔

غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں

ایسے دنوں میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں جب اسموگ فضا میں بہت زیادہ موجود ہو۔ خاص طور پر بچوں، بڑوں اور دمے سے متاثر افراد کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

کھلی فضا میں ورزش

ورزش کرنا صحت کے لئے بہت ضروری ہے لیکن ایسی فضا میں ورزش کرنا جہاں اسموگ موجود ہو بہت زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ورزش کے دوران انسان تیزی سے سانس لیتا ہے اور اسموگ کی صورت میں تیز رفتاری سے اسموگ پھیپھڑوں میں داخل ہوجائے گی۔ اس لئے اسموگ کے دوران کھلی جگہ دوڑنے اور بھاگنے سے پرہیز کریں۔

ماسک پہنیں

آج کل کے ماحول میں ماسک پہننا یوں بھی ضروری ہے کیونکہ ماسک کرونا وائرس سے ہمیں بچاتا ہے۔ اسی طرح اسموگ کو پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے روکنے میں بھی ماسک کارآمد ہے۔

پانی زیادہ پئیں

پانی جسم سے آلودہ مادوں کو خارج کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

ائیر پیوریفائرز

ائیر پیوریفائیرز خرید کر گھر میں رکھے جاسکت ہیں یہ گھر یا دفاتر کی فضاؤں سے زہریلی گیس باہر نکال دیتے ہیں۔

Smog Ke Khatarnak Asraat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Smog Ke Khatarnak Asraat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Smog Ke Khatarnak Asraat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1648 Views   |   30 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اس سے پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔۔ اسموگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے چند مفید طریقے

اس سے پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔۔ اسموگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے چند مفید طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس سے پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔۔ اسموگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے چند مفید طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔