سردی میں خشک اور پھٹے ہونٹ چہرے کی خوبصورتی خراب کر دیتے ہیں ۔۔ جانیئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے 4 گھریلو نسخے

سردی کا موسم آتے ہی جہاں خشک جلد، نزلی زکام اور بالوں کے جھڑنے کے مسائل سامنے آتے ہیں وہیں ہونٹوں کا پھٹنا اور خشک ہونا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اپنے خشک، کُھردرے اور پھٹے ہونٹوں کےساتھ دن بھر گھومنا پسند نہیں کرے گا، ہمارے ہونٹوں کی جلد ہمارے جسم کے دیگر حصوں کی نسبت بہت پتلی اور نازک ہوتی ہے۔
ہمارے ہونٹ دھوپ، آلودگی، ٹھنڈ اور مرطوب ہوا کی وجہ سے آسانی سے خشک ہونے، پھٹنے، چھیلنے لگتے ہیں، چونکہ ان میں تیل کے غدود کی کمی ہوتی ہے، اس لئے یہ اپنی نمی خود پیدا نہیں کر پاتے، اس لیے ہمیں سرد اور خشک موسم میں اپنے ہونٹوں کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔ تاہم اس کے لئے آسان اور موثر گھریلو علاج موجود ہیں جو ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں، آیئے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
خشک اور سرد موسم میں ہونٹوں کو نرم و ملائم بنائیں

• کھوپرے کا تیل

کھوپرے کا تیل جلد کے لئے بےشمار فوائد سے بھرپور ہوتا ہے سرد اور خشک موسم میں کھوپرے کا تیل ہونٹوں پر دن میں کم سے کم دو مرتبہ ضرور لگائیں، یہ نہ صرف ہونٹوں کو نرم و ملائم بنائے گا بلکہ ان کی رنگت کو بھی گلابی کر دے گا۔

• ایلوویرا جیل

ایلوویرا جیل منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے یہ چہرے کی جلد کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی جلد کے لئے بھی جادوئی کمال رکھتا ہے، روزانہ رات سونے سے پہلے ایلوویرا کا ایک پتہ کاٹ کر اس کا جیل انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں اور سوجائیں، ہونٹ نرم و ملائم خوبصورت اور گلابی ہوں گے۔

• شہد

شہد ایک یا دو نہیں بلکہ کئی مسائل کا آسان حل ہے، یہ نہ صرف آپ کو نزلہ زکام اور کھانسی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے، بلکہ آپ کے ہونٹوں کے لئے بھی بہترین ہے، بازار کی کیمیکل والی کریم لگانے کے بجائے جب بھی ہونٹ خشک ہوں یا پھٹ جائیں تو ان پر شہد لگا لیں، بےحد نرم وملائم اور گلاب کی پتیوں جیسے ہونٹ پائیں گے۔

• چینی

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر چینی ہونٹوں کے لئے کیسے فائدے مند ہو سکتی ہے، اور اسے کیسے استعمال کریں گے، تو جناب یہ بہت آسان ہے، بس آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی چینی لیں اس میں 2 قطرے زیتون کا تیل اور 2 سے 3 قطرے شہد ملائیں، ایک سے 2 قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اسکرب تیار کر لیں، اب اس اسکرب سے ہونٹوں کا آہستہ آہستہ مساج کریں، ساری کھردری اور پھٹی ہوئی جلد اُتر جائے گی اور ہونٹ نرم و ملائم اور بےحد خوبصورت ہو جائیں گے۔

Khushk Honton Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khushk Honton Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Honton Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8191 Views   |   19 Nov 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

سردی میں خشک اور پھٹے ہونٹ چہرے کی خوبصورتی خراب کر دیتے ہیں ۔۔ جانیئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے 4 گھریلو نسخے

سردی میں خشک اور پھٹے ہونٹ چہرے کی خوبصورتی خراب کر دیتے ہیں ۔۔ جانیئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے 4 گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں خشک اور پھٹے ہونٹ چہرے کی خوبصورتی خراب کر دیتے ہیں ۔۔ جانیئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنانے کے 4 گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔