سلاد کی ریڑھی لگاتا تھا اور آج بیٹی سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھتی ہے ۔۔ مشہور خاتون یوٹیوبر اسٹرونگ عظمیٰ والد کو کس شان سے نئے گھر میں رکھتی ہیں؟ ویڈیو

مکان اینٹوں سے بنتا ہے پر اسے آباد بیٹی کی آواز کر دیتی ہے۔ ترقی کے اس دور میں آج جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو لوگ خؤش ہونے کی بجائے افرسدہ ہو جاتے ہیں پر کیا آپکو معلوم ہے کہ ایک بیٹی ایسی بھی ہے جو والد اور گھر والوں کی خاطر ایک ایک روپیہ بچاتی اور دن رات نوکری کرتی۔ جی ہاں یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور پاکستانی خاتون اسٹرونگ عظمیٰ ہے۔

جو کہ آج کل ایک مشہور یوٹیوبر کے طور پر جانی جاتی ہیں، یہ اکثر لوگوں کی مدد کرتی ہیں اور منفرد ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کرتی ہیں۔ آج یہ مشہور ہیں پر ہمیشہ سے ان کے دن ایسے نہ تھے کیونکہ جیسے ہی یہ جوان ہوئیں ولادہ اور چھوٹے بہن بھائویں کو گھر سے نہ نکلنے دیا بلکہ خود بیٹا بن کر بابا کے ساتھ کمانے لگیں۔

فیکٹری میں کام کیلئے لاہور جاتیں وہ بھی پیدل تاکہ آنے جانے کے 14 روپے بچ جائیں اور اس سے ہم گھر آ کر کھانے کو کچھ لے آئیں۔ 3 گھنٹے کا مشکل پیدل سفر طے کر کے یہ لاہور پہنچتیں اور پھر فیکٹری میں مزدوری کرتیں۔ غربت کا یہ عالم تھا ک کبھی کبھی تو سالن کیلئے بھی پیسے نہ ہوتے والدہ نمک، مرچ پانی میں گھول دیتیں اور اس سے اللہ کا شکر ادا کر کے روٹی کھاتیں۔

یہی نہیں جب میری شادی کی عمر ہوئی تو مجھے باعزت طریقے سے رخصت کیا پھر والد سلاد کی ریڑھی لگانے لگے، بڑھاپے میں بھی گرمی سردی نہ دیکھی اور صبح ہوتے ہی فجر کی نماز پڑھ کر منڈی روانہ ہو جاتے۔ 62 سال کی عمر تک محنت مزدوری کی اور اب میرے پاس ہیں۔

یہی نہیں اسٹرونگ عظمیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوہر کی خود دوسری شادی بھی کروائی اور جب وہ مجھے تنہا چھور گیا تو والد کو ایک چھوٹا سا ہارٹ اٹیک بھی آیا کیونکہ اب ہمارے پاس کچھ بھی نہ تھا۔ جو بھی پیسے ابو کماتے وہ میرے شوہر کو دے دیتے اور جب کہیں جانا آنا ہو تو ان سے خرچے کے پیسے لیتے۔

مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ اللہ پاک کی ذات اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے اور آج دیکھیے کہ میں اور میرے والد عمرہ کر کے آ گئے ہیں اور میرا کام اچھا چل رہا ہے یوٹیوب کا، میں اور والد پر سکون طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں۔

Namak Mirch Se Khana Khaty Thay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Namak Mirch Se Khana Khaty Thay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Namak Mirch Se Khana Khaty Thay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2012 Views   |   09 Feb 2023
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

سلاد کی ریڑھی لگاتا تھا اور آج بیٹی سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھتی ہے ۔۔ مشہور خاتون یوٹیوبر اسٹرونگ عظمیٰ والد کو کس شان سے نئے گھر میں رکھتی ہیں؟ ویڈیو

سلاد کی ریڑھی لگاتا تھا اور آج بیٹی سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھتی ہے ۔۔ مشہور خاتون یوٹیوبر اسٹرونگ عظمیٰ والد کو کس شان سے نئے گھر میں رکھتی ہیں؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلاد کی ریڑھی لگاتا تھا اور آج بیٹی سر آنکھوں پر بٹھا کر رکھتی ہے ۔۔ مشہور خاتون یوٹیوبر اسٹرونگ عظمیٰ والد کو کس شان سے نئے گھر میں رکھتی ہیں؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔