عورتوں کو کام پر لگا دیا ہے جبکہ وہ ۔۔ سعید انور نے اپنے بیان میں عورتوں سے متعلق کیا کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

سعید انور کا شمار پاکستان کے بہترین کر کٹرز میں ہوتا ہے اور آج بھی کرکٹ کی دنیا میں ان کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر سعید انور نے اپنا طرز زندگی بدلا اور تبلیغ کا طرف رخ کیا۔ اب وہ پوری دنیا میں بیانات دیتے اور سکھاتے ہیں۔

سابق کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ نظر نہیں آتے اور اپنی نجی زندگی خاموشی سے گزارتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان کے ایک بیان نے کچھ ہنگامہ برپا کر دیا ہے حالانکہ یہ سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل ہوا تھا۔

اپنے بیان میں سعید انور نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ، مغرب میں خود کشی کی شرح بڑھ رہی ہے اور گھریلو نظام درہم برہم ہے اور یہ بات خود مجھے غیر ملکی کھلاڑی بولتے ہیں۔ میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ، جب سے ہم نے عورتوں کو کام پر لگایا ہے تب سے سب تباہ ہوگیا۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ہمارے اپنے حالات خراب ہونے کی یہی وجہ ہے کہ ہم نے عورتوں کو باہر کام پر لگا دیا ہے جبکہ عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے۔ خواتین کو گھروں کے اندر ہونا چاہیے اور اب چونکہ وہ مالی آزادی کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں، تو انہیں کیا ضرورت ہے مردوں کی وہ کہتی ہیں میں خود کما کر زندگی گزار سکتی ہوں۔ اور اسی وجہ سے اب پاکستان میں بھی طلاق کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

سعید انور کے اس بیان پر جہاں کچھ صارفین ان کی بات کی حمایت کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف کچھ مخالف بھی ہے۔

Saeed Anwar Viral Statement Regarding Working Women

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saeed Anwar Viral Statement Regarding Working Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saeed Anwar Viral Statement Regarding Working Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   672 Views   |   15 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 June 2024)

عورتوں کو کام پر لگا دیا ہے جبکہ وہ ۔۔ سعید انور نے اپنے بیان میں عورتوں سے متعلق کیا کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

عورتوں کو کام پر لگا دیا ہے جبکہ وہ ۔۔ سعید انور نے اپنے بیان میں عورتوں سے متعلق کیا کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورتوں کو کام پر لگا دیا ہے جبکہ وہ ۔۔ سعید انور نے اپنے بیان میں عورتوں سے متعلق کیا کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔