اللہ پر یقین کرتا ہوں اس لئے کل کی فکر نہیں۔۔ حال ہی میں وفات پانے والے ٹونی نوید کی نجی زندگی کیسی تھی؟

“ماں باپ کی شادی کے 20 برس بعد پیدا ہوا تھا۔ جب تھوڑا سمجھدار ہوا تو اپنے بڑے بڑے بہن بھائیوں کو دیکھا۔ میں چھوٹا تھا تب ہی بہن اور بھائی کی شادی ہوگئی چھوٹی عمر میں چچا اور ماموں بن گیا تھا۔ میں پہلی کلاس میں تھا اور چاچا، ماموں بولنے والے آگئے تھے“

یہ کہنا ہے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے پاکستان شوبز کے مشہور فوٹوگرافر، گلوکار اور فوٹوگرافر ٹونی نوید رشید کا۔ ہر وقت ہنسنے ہنسانے والے ٹونی شوبز کی دنیا میں کافی شہرت اور دوست رکھتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے اچانک انتقال پر اداکارہ ریشم سمیت بہت سی مشہور شخصیات روپڑیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ٹونی کے پرانے انٹرویوز سے ان کی زندگی کے بارے میں معلومات اکھٹی کی ہے جو ہم یہاں پیش کررہے ہیں۔

ٹیچر نے کہا تم پیدائشی گلوکار ہو

بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے ٹونی نے بتایا کہ انھیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا یہاں تک کہ جب اپنی ٹیچر کو نرسری کی پوئم بابا بلیک شیپ سنائی تو ان کی ٹیچر نے کہا کہ تم تو پیدائشی گلوکار ہو۔

اللہ پر توکل کرتا ہوں

ٹونی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ہنستے مسکراتے رہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بچپن بہت اچھا گزرا ہے۔ ان کی والدہ انھیں کہتی تھیں کہ ٹونی تمھارا کردار اور اصول ہی آگے جا کر تمھیں دوسروں سے ممتاز کریں گے یہی وجہ ہے کہ میں اپنے اصولوں کا خیال رکھتا ہوں کسی کا دل نہیں دکھاتا۔ ٹونی نے بتایا کہ اللہ سے ان کا تعلق بہت مضبوط تھا وہ ہمیشہ اللہ پر توکل کرتے ہیں اور ان کا کام ہوجاتا ہے اس لئے وہ کبھی پریشان نہیں ہوتے۔

ریشم رو پڑیں

واضح رہے کہ لاہور میں انتقال کرجانے والے ٹونی کی نجی زندگی کے حوالے سے بہت کم معلومات سوشل میڈیا پر موجود ہیں البتہ شوبز کی دنیا میں ان کے ساتھی کس قریبی عزیز سے کم نہ تھے۔ ادااکرہ ریشم بھی ان میں سے ایک ہیں۔ ٹونی کی اچانک موت کے بعد ریشم نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انھوں نے کہا کہ “ میرا ایک بہت پیارا دوست میرا بھائی جس کے ساتھ میرا ایک طویل ساتھ تھا وہ اس دنیا سے چلا گیا۔“

Allah Per Yaqeen Karta Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Allah Per Yaqeen Karta Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Allah Per Yaqeen Karta Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2513 Views   |   26 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اللہ پر یقین کرتا ہوں اس لئے کل کی فکر نہیں۔۔ حال ہی میں وفات پانے والے ٹونی نوید کی نجی زندگی کیسی تھی؟

اللہ پر یقین کرتا ہوں اس لئے کل کی فکر نہیں۔۔ حال ہی میں وفات پانے والے ٹونی نوید کی نجی زندگی کیسی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ پر یقین کرتا ہوں اس لئے کل کی فکر نہیں۔۔ حال ہی میں وفات پانے والے ٹونی نوید کی نجی زندگی کیسی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔