مہنگی کریموں جیسا رزلٹ گھر پر ہی۔۔ جانیں 5 آسان فیس ماسک بنانے کے طریقے، جو چہرے کے سیاہ داغ دھبوں کو دور کرکے رنگ صاف کرے

سیاہ دھبے، جسے ہائپر پگمنٹیشن بھی کہا جاتا ہے، جلد کے وہ حصے ہوتے ہیں جو میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ارد گرد کی جلد سے زیادہ سیاہ دکھائی دیتے ہیں۔ وہ مختلف عوامل کی وجہ سے ہوسکتے ہیں جیسے سورج کی شعاعیں، ہارمونل تبدیلیاں، مہاسوں کے نشانات، یا جلد کے بعض حالات۔

اسی لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کچھ ایسے قدرتی فیس پیک بنانے کے طریقے، جن کے استعمال سے آپ کی جلد صاف اور چمکدار ہوجائے گی

بیسن:

بیسن جلد کو اچھی طرح صاف کرنے کے ساتھ سیاہ دھبوں اور مردہ خلیات کو دور کرتا ہے اور چہرے پر خوبصورت چمک پیدا کرتا ہے. بس چند کھانے کے چمچ بیسن لیں اس میں ٹماٹر کا گودا اور ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کرلیں اور گاڑھا پیسٹ بنانے کے بعد اس کو چہرے پر لگائیں اور اس وقت تک رکھیں جب تک کہ یہ اچھی طرح خشک نہ ہو جائے۔ پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

پپیتا فیس پیک:

پپیتا، اینٹی پگمنٹیشن کریم اور ماسک میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا جزو ہے اور سیاہ دھبوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے اچھا کام کرتا ہے۔ آپ پپیتے کا ماسک گھر پر بھی تیار کر کے سیاہ دھبوں کے مسئلے سے آسانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، یہ جلد کو ہلکا اور چمکدار بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ پپیتے کا ماسک بنانے کے لیے اسے گرائنڈر میں ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنائیں۔ بھاپ کے لینے کے بعد اس پیک کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے 15 منٹ تک رکھیں۔ اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو طویل مدت میں حیرت انگیز نتائج دے گا۔

دودھ اور شہد:

دودھ جلد کو چمکانے اور سفید کرنے کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور شہد جلد کی اچھی نشونما کا کام کرتا ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ چند کھانے کے چمچ دودھ میں شہد کے چند قطرے شامل کریں اور اس پیسٹ کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں پر سیاہ دھبے ہیں اور اس کو چہرے پر کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں۔ یہ پیک اگر مستقل بنیادوں پر استعمال کیا جائے تو آپ کی خوبصورتی کو واپس لانے میں مدد ملے گی۔

ہلدی:

یہ فیس پیک سیاہ دھبوں، جلد کی ناہموار ٹون اور پگمنٹیشن کے مسائل کے لیے بہت موثر ہے۔ آپ کو ایک کھانے کے چمچ ہلدی پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کا رس ڈالنا ہے۔ لیموں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سیاہ دھبوں سے مؤثر طریقے سے لڑتا ہے۔ اس سے گاڑھا پیسٹ بنائیں اور اپنے سیاہ دھبوں پر لگائیں۔ اس ماسک کو 15-20 منٹ تک لگا کے رکھیں پھر منہ دھو لیں۔ یہ خیال رکھیں کہ اس پیک کو استعمال کرنے کے بعد دھوپ میں نہ نکلیں اور نہ ہی صابن کا استعمال کریں۔

آلو:

آلو میں شامل قدرتی بلیچنگ ایجنٹ سیاہ دھبوں کو ہلکا کرتے ہیں اور جلد کی رنگت کو ہموار کرتے ہیں۔ فیس پیک بنانے کیلیئے آپ کچے اور ابلے ہوئے دونوں آلو استعمال کر سکتے ہیں۔ آلو کو چھیل کر پیس لیں اس میں چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس پیک کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں۔ اسے اچھی طرح دھو لیں اور اس پیک کو ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔

5 Asan Face Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like 5 Asan Face Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Asan Face Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3253 Views   |   17 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

مہنگی کریموں جیسا رزلٹ گھر پر ہی۔۔ جانیں 5 آسان فیس ماسک بنانے کے طریقے، جو چہرے کے سیاہ داغ دھبوں کو دور کرکے رنگ صاف کرے

مہنگی کریموں جیسا رزلٹ گھر پر ہی۔۔ جانیں 5 آسان فیس ماسک بنانے کے طریقے، جو چہرے کے سیاہ داغ دھبوں کو دور کرکے رنگ صاف کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگی کریموں جیسا رزلٹ گھر پر ہی۔۔ جانیں 5 آسان فیس ماسک بنانے کے طریقے، جو چہرے کے سیاہ داغ دھبوں کو دور کرکے رنگ صاف کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔