صرف 10 دن میں موٹاپا غائب۔۔ ذرا سی اجوائن سے وزن کم کرنے والا جادوئی قہوہ کیسے بنائیں؟ جانیں

دنیا بھر میں موٹاپا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ صحت کے دشمن موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی ہے۔ مسلسل بیٹھے رہنا، ورزش کی کمی اور غیر معیاری باہر کی غذائیں نہ صرف جسم میں چربی بڑھاتی ہیں بلکہ ذیابیطس میں بھی مبتلا کردیتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو مشہور یوٹیوبر اور بیوٹی انفلوئنسر مریم پرویز کا بتائے ہوئے ایسے قہوے کی ترکیب شئیر کریں گے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ صرف 10 دن میں وزن کم ہوجائے گا۔

قہوہ بنانے کا طریقہ

اس قہوے کو بنانے کے لئے ادرک کا ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا لیں اور اسے کاٹ کر خشک کرلیں۔اس کے ساتھ دو بڑے لیموں کے چھلکے اتار کر چھلکوں کو بھی باریک کاٹ کر خشک کرلیں۔ دو چمچ اجوائن، دو چمچ سفید زیرہ، دو چمچ سونف اور سوکھے ہوئے ادرک اور لیموں کے چھلکوں کو پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں۔

اب دو چمچ اجوائن، دو چمچ سفید زیرہ، دو چمچ سونف اور سوکھے ہوئے ادرک اور لیموں کے چھلکوں کو ایک ایئرٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیں۔

استعمال کیسے کریں؟

ایک کپ پانی میں آدھا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور صرف 2 منٹ پکائیں اور پی لیں۔ یہ قہوہ ایک وقت میں آدھا کپ استعمال کرنا ہے۔ اس قہوے کو صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے جب کہ رات کو کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد پئیں۔

قہوے کا استعمال اور احتیاط

رات کو قہوہ پینے کے بعد کچھ بھی نہ کھائیں اس کے علاوہ جب تک قہوے کا استعمال کریں باہے کے کھانوں اور چکنی اور میٹھی اشیاء کھانا ترک کردیں۔ آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کریں۔ مریم پرویز کا کہنا ہے کہ یہ قہوہ ان کا آزمایا ہوا ہے جو 100 فیصد رزلٹ دیتا ہے جبکہ اس کے کوئی نقصانات بھی نہیں ہیں۔

Wazan Kam Karnay Wala Ajwain Ka Qahwa Bananay Ki Tarkeeb

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Kam Karnay Wala Ajwain Ka Qahwa Bananay Ki Tarkeeb and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Kam Karnay Wala Ajwain Ka Qahwa Bananay Ki Tarkeeb to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4742 Views   |   13 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صرف 10 دن میں موٹاپا غائب۔۔ ذرا سی اجوائن سے وزن کم کرنے والا جادوئی قہوہ کیسے بنائیں؟ جانیں

صرف 10 دن میں موٹاپا غائب۔۔ ذرا سی اجوائن سے وزن کم کرنے والا جادوئی قہوہ کیسے بنائیں؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 10 دن میں موٹاپا غائب۔۔ ذرا سی اجوائن سے وزن کم کرنے والا جادوئی قہوہ کیسے بنائیں؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔