کھانا بناتے وقت جسم پر تیل کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا کریں؟ رانی آپا نے بتائے جلنے کے نشان ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے

کچن میں کام کریں اور جسم پر جلنے کا نشان نہ آئے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، کبھی نہ کبھی آپکو اسکا تجربہ کرنا ہہی پڑتا ہے۔ اکثر خواتین کا کبھی روٹی سیختے ہوئے ہاتھ جل جاتا ہے تو کبھی گرم بھاپ سے، کبھی ابلا ہوا پانی ہاتھ پہ گر جاتا ہے تو کبھی گرما گرم تیل اڑ کر آپ کے ہاتھ ہا منہ پہ آجاتا ہے۔ درد و تکلیف تو اپنی جگہ لیکن جلنے کا بعد جو اسکن ہر نشان آجاتے ہیں وہ کافی بدنما لگتے ہیں، اور کچھ نشانات تو اتنے ضدی ہوتے ہیں جو جانے کا نام ہی نہیں لیتے۔ اسی لیئے آج ہم لائے ہیں اپنی بہنوں کیلیئے وہ آسان گھریلو ٹوٹکے و طریقے جس سے انکی خوبصورت جلد پر آنے والے یہ داغ بلکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

جلنے کا نشان دور کرنے کیلیئے:

اگر آپکا ہاتھ جل گیا ہے اور اس پہ آبلا آگیا ہے تو پہلے اسے دبنے دیں، جب وہ دب جائے اساکے بعد ہی کوئی کریم یا ٹوٹکا لگائیں۔
۔ اسکے لیئے آپکو چاہیئے ہوگی ایک عدد انڈے کی سفیدی، اسے اچھی طرح پھینٹ لیں پھر اس میں ایلو ویرا جیل شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب روئی کی مدد سے اس مکسچر کو جلنے کے نشان پر اچھے سے لگائیں اور چھوڑ دیں۔
۔ اگر اسکن جل کر اندر سے سُکڑ گئی ہو، تو اسکے لیئے آپ اس مکسچر میں آتح سے دس قطرے بادام کا تیل اور چھ قطرے وٹامن ای کے ڈالیں۔ اب اسے روئی میں لگا نشان والی جگہ پر بینڈج کی طرح لگا رہنے دیں، اگلی بار جب دوسری روئی لگائیں تب پہلی والی کو ہٹائیں۔

رانی آپا کا ٹوٹکا:

رانی آپا نے بتایا کہ اگر ہاتھ جل جائے یا جلد پر نشان آجائے تو اسکے لیئے گھر میں موجود کن چیزوں سے اسکا علاج ممکن ہے۔
۔ ایک چمچ ثابت کالی مرچیں (چاہیں تو اسے کُوٹ کر بھی لے سکتے ہیں)، چونے کا پانی اور شہد کو آپس میں ملا کر اس کا مکسچر بنا کر اسپرے بوتل میں رکھ لیں، جب بھی ہاتھ جلے یا گرم پھاپ لگے تو فوری طور پر اس مکسچر کو لگالیں۔ اس سے نہ تو آبلا آئے گا نہ ہی نشان پڑے گا۔
۔ اگر نشان پڑ چکا ہے اور کالا ہوگیا ہے تو اس پر روزانہ یہ مکسچر لگائیں، اور لگا کر چھوڑ دیں یہ نہیں کہ بار بار لگا کے ہاتھ دھوئیں۔

ہاتھ جل جائے تو اسکا فوری حل:

۔ کھانا بناتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو اسے فورا برف والے پانی میں ڈال دیں۔
۔ جلنے کے فورا بعد شہد لا لینے سے آبلا اور نشان نہیں آتے۔
۔ فوری طور پر ایلو ویرا جیل لگانے سے بھی نشان نہیں آتے۔

Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2850 Views   |   30 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کھانا بناتے وقت جسم پر تیل کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا کریں؟ رانی آپا نے بتائے جلنے کے نشان ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے

کھانا بناتے وقت جسم پر تیل کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا کریں؟ رانی آپا نے بتائے جلنے کے نشان ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا بناتے وقت جسم پر تیل کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا کریں؟ رانی آپا نے بتائے جلنے کے نشان ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔