ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں پر لگانے کے علاوہ آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ ٹوتھ پیسٹ کے 5 بہترین فائدے جو آپ کی بڑی مشکل آسان کر دیں گے

دانتوں کی صفائی اور چمکانے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بناتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹوتھ پیسٹ دانت صاف کرنے کے علاوہ روز مرہ استعمال ہونے والی چند چیزوں کو بھی چمکانے کا کام سر انجام دیتا ہے؟

اگرچہ سننے میں تھوڑا حیران کن لگتا ہے لیکن واقعی ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا تصور بھی کبھی آپ نے نہیں کیا ہوگا۔

آیئے جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ سے اور مزید کون کون سی چیزیں چمکائی جا سکتی ہیں۔

1- ناخن صاف کریں

اپنے ناخنوں پر کسی پرانے ٹوتھ برش سے معمولی سا پیسٹ لگائیں اور پھر اسے صاف کرلیں۔ یہی عمل روزانہ کے حساب سے باقاعدگی کے ساتھ دہرائیں جس کی وجہ سے آپ کے ناخن بھی چمکدار اور مضبوط ہوں گے۔

2- سلور یا ڈائمنڈ انگوٹھی کی پالش

کسی پرانے ٹوتھ برش پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور پھر اسے ہیرے کی انگوٹھی کو جگمگانے کے لئے استعمال کریں۔ اچھی طرح صفائی کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں اور پھر کمال دیکھیں۔

3- فرنیچر پر موجود پانی کے دھبے صاف کریں

ایک اور وہ چیز جو ٹوتھ پیسٹ بہت موثر طریقے سے کرتا ہے وہ شیشے یا لکڑی کی میزوں پر ٹھنڈے یا چائے وغیرہ کے کپ رکھنے سے بن جانے والے نشانات کو مٹانا ہے، یہ نشانات خشک ہوجائیں تو انہیں صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر ٹوتھ پیسٹ سے یہ کام بہت آسانی سے ہوجاتا ہے۔ بس ٹوتھ پیسٹ کو لکڑی پر کسی نرم کپڑے کے ساتھ نرمی سے رگڑیں اور پھر دوسرے کپڑے سے صاف کرلیں۔

4- فرش کارپیٹ سے گندگی صاف کریں

معمولی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کارپٹ پر موجود داغ پر ڈالیں اور برش سے رگڑیں۔ یہ عمل آپ کے قالین پر سخت ترین داغوں کو صاف کردے گا۔

5- استری کو جگمگائیں

ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار آپ کے گھر میں رکھی استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتی ہے۔ ٹھنڈی استری کے نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں کسی موٹے کپڑے سے اسے رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں وہ جگمگانے لگے گی۔

Tooth Paste Ke Deegar Istemalat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tooth Paste Ke Deegar Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tooth Paste Ke Deegar Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2816 Views   |   28 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں پر لگانے کے علاوہ آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ ٹوتھ پیسٹ کے 5 بہترین فائدے جو آپ کی بڑی مشکل آسان کر دیں گے

ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں پر لگانے کے علاوہ آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ ٹوتھ پیسٹ کے 5 بہترین فائدے جو آپ کی بڑی مشکل آسان کر دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں پر لگانے کے علاوہ آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ ٹوتھ پیسٹ کے 5 بہترین فائدے جو آپ کی بڑی مشکل آسان کر دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔