سر درد بھگائے اور چربی بھی پگھلائے۔۔ بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟

چھوٹی الائچی ہر گھر میں پائی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو کھانا کھاتے ہوئے الائچی منہ میں آنا بہت ناگوار گزرتا ہے اور وہ سوچتے ہیں بلا کھانے میں اسے ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس چھوٹی سی الائچی کے دانوں میں کون سے بڑے فائدے چھپے ہیں۔

موٹاپا کم کرنے میں مددگار

اگر کسی کو بڑھے ہوئے وزن سے شکایت ہے تو چھوٹی الائچی کے بیج، سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ اور سونف کو ملا کر مرتبان میں رکھ لیں۔ اس مکسچر کو کھانے کے بعد آدھا چمچ لیں اور پانی میں قہوہ بنا کر پئیں۔ ہاضمہ بہتر ہوگا اور چکنائی بھی کم جمے گی۔

ذہنی تناؤ سے نجات

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ چھوٹی الائچی اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہوتی ہے یعنی ذہنی تناؤ بھی کم کرتی ہے۔ اس کے بیج کو پیس کر آدھا چمچ دن میں 3 بار استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور نفسیاتی مسائل کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔

الرجی دور کرنے میں مددگار

الائچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس سے معدے کی تیزابیت میں کمی آتی ہے اس کے علاوہ یہ الرجی دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اگر خشکی یا الرجی کی وجہ سے کھانسی کا دورہ پڑجائے تو الائچی کو منہ میں رکھ کر کچھ دیر چوسیں یا الائچی کی چائے بنا کر پئیں۔

سبز الائچی کے بیج اور چھلکوں کی چائے سر درد بھی کم کرتی ہے اور جسم میں موجود چربی کی تہہ کو پگھلانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ بدلتے موسم میں اس چائے کا مسلسل استعمال جسم سے تھکن کے اثر کو زائل کرتا ہے۔

Sabz Elaichi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabz Elaichi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabz Elaichi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5164 Views   |   03 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

سر درد بھگائے اور چربی بھی پگھلائے۔۔ بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟

سر درد بھگائے اور چربی بھی پگھلائے۔۔ بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر درد بھگائے اور چربی بھی پگھلائے۔۔ بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔