آج کل مرغی کے انڈوں کے دام اس قدر بڑھتے جا رہے ہیں جیسے مرغیاں بھی اب سی سیکشن سے انڈے رہی ہوں۔ اس جملے کو ہر کوئی مذاق میں نہیں کہہ رہا بلکہ 24 روپے کا ایک انڈہ خریدتے ہوئے رو رہا ہے۔ ظاہر ہے جسم کو سردی میں گرم رکھنے کا یہ ذریعہ بھی ہے اور مہنگا بھی ۔۔
لیکن ایک ایسی مرغی ہے جو دن میں 31 انڈے دیتی ہے۔ جان کر آپ بھی اس کو خرید کر لانے پر مجبور ہو جائیں گے تاکہ مہنگے انڈوں کو خریدنے سے جان چھٹ جائے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا۔ مرغی کے مالک گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کی خواہش تھی اور وہ کہیں سے 2 چوزے خرید کر لائے تھے۔
اتوار کے روز ان کے بچوں نے بتایا کہ مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں جس پر وہ حیران ہوئے لیکن مزید حیرانی ان کو شام میں ہوئی جب مرغی 10 سے 15 منٹ کے وقفے سے 10، 10 انڈے دینے لگی، رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے دیے۔مرغی کیا کھاتی ہے؟
مالک گریش چندر کا کہنا ہے کہ میری مرغی 200 گرام مونگ پھلیاں اور لہسن کھانے کی شوقین ہے جس کی وجہ سے اس کی بریڈنگ کا پراسیس تیز ہے مگر حتمی طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے اور یہ کس نسل کی ہے کیونکہ میں تو اسے عام بازار سے ہی خرید کر لایا تھا۔